مشہور قول ہے کہ انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار
ہوتا ہے۔ یہی وجہ کہ ہم اپنے لباس کو منفرد بنانے کے لیے ڈھیروں جتن کرتے
ہیں۔ رنگ کے انتخاب سے لے کر ان کی سلائی تک کا مرحلہ خاص نگرانی میں
کرواتے ہیں۔ جس شعبے میں آ کر ہم لا پرواہی دکھاتے ہیں وہ کپڑوں کی دھلائی
ہے۔ عام طور پر کپڑوں کو مشین میں گرم پانی ڈال کر دھونے کے بعد سکھانے کے
لیے پھیلا دیا جاتا ہے لیکن اسی طریقہ کار میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے کپڑوں
کو سالہا سال کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ آج ہم آپکو کچھ ایسے نسخے بتائیں
گے جن سے آپ کے کپڑے ہمیشہ نئے جیسے نظر آئیں گے۔
1۔ کپڑوں کو ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں
گرم پانی سے کپڑے دھونے پر ان کا رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے اور ان کی عمر بھی
کم ہوجاتی ہے۔ جبکہ ٹھنڈے پانی میں بہترین ڈٹرجنٹ کے ساتھ دھلائی کپڑوں کو
شاندار بنا دیتی ہو اور اسطرح وہ پائیدار بھی رہتے ہیں- |
|
2۔ کپڑوں کو پرفیوم سے بچائیں
ڈیوڈرنٹ اور پرفیوم میں الکحل کی موجودگی سے کپڑوں کی رنگت پھیکی پڑ سکتی
ہے۔ اسلیے انکو براہ راست چھڑکنے کے بجائے درمیان میں ٹشو پیپر کا استعمال
کریں یا کپڑے پہںننے سے پہلے بھی لگائی جاسکتی ہے۔
|
|
3۔ پلاسٹک کے بیگ میں کپڑے رکھنے سے اجتناب
کریں
اکثر سردیوں کے کپڑوں کو کیڑا لگنے کے ڈر سے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر رکھا
جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار غلط ہے۔ کپڑوں کو محفوظ کرنے کے لیے
کاٹن کے بیگ کا استعمال کرنا چاہیے-
|
|
4۔ داغ دھبے مٹانے کا آسان طریقہ
عموماً کپڑوں پرلگنے والے چائے، کافی یا چکنائی کے داغ صاف کرنا مشکل ہوتا
ہے۔ مگر ان دھبوں کو ہمیشہ کے لیے غائب کرنے کا آسان حل ہر کچن میں موجود
ہے۔ ایک حصہ سرکہ اور دو حصے پانی ملا کر داغ پر لگائیں اور اسکے بعد اچھے
ڈٹرجنٹ سے دھولیں، داغ صاف ہوجائے گا۔ چکنائی کے لیے لیکوئیڈ ڈٹرجنٹ کو 15
سے 30 منٹ لگا کر رکھ دیں اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
|
|
5۔ کپڑوں کو اندرونی طرف سے دھوئیں
دھوپ سے بچاؤ کے لیے کپڑوں کو اندرونی طرف سے دھونا چاہیے۔ اس کے لیے کپڑوں
کو دھلائی سے پہلے پلٹا لیں اور سوکھ جانے کے بعد سیدھا کر کے استری کرلیں-
|
|
6۔ کپڑوں کو جاندار بنانے کا آسان طریقہ
ایک چوتھائی حصہ پانی میں آدھا کپ نمک یا سرکہ ملادیں، اس محلول میں ٹی-شرٹ
7 سے 8 منٹ کے لیے بھگو دیں اور اسکے بعد اچھے ڈٹرجنٹ سے دھولیں۔
|
|
7۔ سکڑے ہوئے کپڑوں کو اصل حالت میں لائیں
اکثر نئے کپڑے مشین میں دھلنے کے بعد سکڑ جاتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو پانی
میں بچوں کے استعمال کا شیمپو ملا کر کپڑوں کو 30 منٹ کے لیے بھگو دیں،
کپڑے اصل شکل میں آجائیں گے۔
|
|
8۔ کپڑوں کو ڈرائیر میں نہ سکھائیں
کپڑوں کی معیاد بڑھانے کے لیے انکو تازہ ہوا میں سکھائیں اسطرح ان میں نمی
باقی رہے گی اور استری کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔
|
|
اگر آپ بھی اپنے آزمودہ ٹوٹکے ہم سے شئیر کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹ کریں۔
|