|
کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس وقت دنیا کے
تقریباً تمام بڑے بڑے ممالک مکمل یا جزوی لاک ڈاون کا سامنا کر رہے ہیں اور
جب کہ ملک کی عوام کو محفوظ کرنے کے لیے گھروں پر بیٹھنے کا مشورہ دیا جا
رہا ہے- اسی وقت میں سیاسی و سماجی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی
جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر ملک کے وسیع تر مفاد میں اولین صفوں پر اپنی
خدمات انجام دے رہے ہیں- مگر بدقسمتی سے تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود
کرونا وائرس کا بھی شکار ہو رہے ہیں آج ہو آپ کو بتائیں گے کہ دنیا بھر میں
کس کس ملک کے سیاست دان کرونا کا شکار ہو رہے ہیں-
1: ایران
ایران جو کہ پاکستان کا پڑوسی ملک ہے اور وہاں کرونا کی تباہ کاریاں
پاکستان کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں اور اقتصادی پابندیوں کے سبب انہیں
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے اقدامات میں شدید دشواریوں کا سامنا
ہے- اور وہاں کی عوام کی بڑی تعداد اس وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اور
ہر آنے والے دن میں ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- عوام کے ساتھ
ساتھ ایران کے نائب وزیر اعظم معصومی اعتبکار بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو
چکی ہیں اس کے علاوہ ایرانی سپریم کونسل کے رکن محمد میر محمدی بھی اس
وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں- یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ ایران کی اسمبلی کے
آٹھ فی صد تک افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں-
|
|
2: پاکستان
سعید غںی جو کہ سندھ کے وزیر تعلیم کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں
اور کرونا وائرس کی وبا کے سامنے نے کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے
دست راست کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے- ان کی جب کرونا وائرس کے
حوالے سے سکریننگ کی گئی تو یہ روح فرسا انکشاف ہوا کہ وہ بھی کرونا وائرس
سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان میں
کسی بھی قسم کی کرونا کی علامات موجود نہیں ہیں تاہم احتیاط کے پیش نظر
انہوں نے خود کو قرنطینہ میں محدود کر لیا ہے اور پندرہ دن تک خود کو اپنے
گھر تک ہی محدود رکھیں گے- تاہم اپنے فرائض گھر بیٹھ کر انجام دیتے رہیں گے
ان کے بعد سندھ حکومت نے تمام کابینہ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا مگر خوش
قسمتی سے باقی تمام افراد اس سے محفوظ رہے اور ان کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی
ہے-
|
|
3: کینیڈا
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس وقت خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ
میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ ان کی بیگم صوفی گریگوئر کا کرونا کا ٹیسٹ
مثبت آیا اور انہوں نے خطرے کے پیش نظر خود کو بھی پندرہ دن کے لیے سیلف
آئسولیشن میں رکھ لیا-
|
|
4: برطانیہ
برطانیہ کا شمار بھی دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو کہ کرونا وائرس سے
بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس کے صحت کے وزیر نادین ڈورس کا بھی کرونا کا
ٹیسٹ مثبت آیا ہے-
|
|
5: آسٹریلیا
آسٹریلیا کے وزیر داخلہ پیٹر ڈیوٹون کو پندرہ دنوں کے لیے قرنطینہ میں ڈال
دیا گیا جب ان کی اسکریننگ کے نتیجے میں ان کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے-
مگر ان کے حوالے سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ وہ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ
کی بیٹی آئنکا ٹرمپ سے ملے تھے ان کی رپورٹ کے مثبت آنے کے بعد امریکی صدر
نے بھی اپنے ٹیسٹ کروائے ہیں-
|
|