چہرے کے کس حصے پر تل کی موجودگی انسان کو مقدر کا سکندر بنا سکتی ہے؟ جانیے

image
 
اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کوئی بھی چیز بے وجہ نہیں بنائی ہے اور ہر چیز کا کوئی فائدہ یا سبب ہوتا ہے ایسا ہی کچھ ماننا ان چینی ماہرین کا بھی ہے جو کہ انسان کے جسم پر موجود تل اور ان کے انسانی شخصیت پر اثرات کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں- ان لوگوں کے مطابق تل کی موجودگی نہ صرف انسان کے مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی قسمت پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں- آپ کو اسی حوالے سے بتائيں گے کہ جسم کے کس حصے پر موجود تل کا چینی ماہرین کے مطابق کیا اثر ہوتا ہے؟
 
1: ناک پر تل کے اثرات
جس شخص کے ناک کی نوک پر تل موجود ہوتا ہے وہ بہت نخرے والا اور طرح دار ہوتا ہے اگر یہ تل ناک کے دائیں جانب ہو تو ایسے فرد کی قسمت میں بہت دولت ہوتی ہے اور یہ دولت اس انسان کو بغیر محنت کے حاصل ہوتی ہے- مگر اگر یہی تل اگر بائیں جانب ہو تو اس کے اثرات منفی ہوتے ہیں اور ایسے فرد کے لیے دولت کا حصول جوۓ شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے-
image
 
2: ٹھوڑی پر تل
اگر کسی فرد کی ٹھوڑی کے درمیان میں تل ہو تو ایسے فرد کو زندگی میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- مگر اگر یہی تل تھوڑی کی دائیں جانب ہو تو ایسا شخص ایک بہترین ڈپلومیٹ ہوتا ہے ایسے فرد میں لوگوں کو قائل کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے- اس لیے اس کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں اگر یہ تل بائيں جانب ہو تو ایسے افراد بہت منہ پھٹ ہوتے ہیں اور لوگ ایسے افراد کو زیادہ پسند نہیں کرتے ہیں-
image
 
3: ہونٹوں پر تل
اگر اوپری ہونٹ پر تل موجود ہو تو ایسا شخص فطری طور پر زندگی کے تمام معاملات میں ایک اچھا انسان تصور کیا جاتا ہے- مگر ایسے فرد بہت مادیت پرست ہوتے ہیں اور ان کی فطرت میں لالچ بہت زیادہ ہوتی ہے جب کہ اگر یہی تل اگر ہونٹ کے نچلے حصے کی طرف ہو تو ایسے لوگ کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں ایسے لوگ آرٹ اور فیشن کے دلدادہ ہوتے ہیں- اگر یہ تل اوپری ہونٹ کے اندر کی جانب ہو تو ایسے افراد پراسرار طاقت کے حامل ہوتے ہیں جبکہ اگر تل نچلے ہونٹ کے اندر کی طرف ہو تو ایسے لوگ جوۓ اور شراب کی طرف ایک قدرتی میلان رکھتے ہوں گے-
image
 
4: گال پر تل کا نشان
اگر تل کا نشان بائیں گال پر ہو تو ایسے انسان خاموشی پسند اور کسی حد تک مغرور ہوتے ہیں ان کو زندگی کے ابتدائی دور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- مگر ایک وقت کے بعد قسمت ان پر مہربان ہو جاتی ہے جب کہ اگر یہ تل دائیں جانب ہو تو ایسے لوگ حسن پرست ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ خود پسند بھی ہوتے ہیں-
image
 
5: کان پر تل
جن افراد کے کان پر تل ہوتا ہے ایسے لوگ بہت کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں اور پیسے کو ہاتھ کی میل سمجھتے ہوئے بہت دریا دلی سے خرچ کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے کچھ بچا کر رکھنے کے قائل نہیں ہوتے ہیں-
image
 
6: آنکھ پر تل
جن افراد کی آنکھ کے اوپری جانب تل ہوتا ہے قسمت ان پر مہربان ہوتی ہے اور دولت اور شہرت کی دیوی ان پر مہربان ہوتی ہے- اگر یہی تل کسی کی آنکھ کی نچلی جانب ہو تو ایسے افراد بہت کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں دوستوں کی محفلوں کی جان اور دوستی نبھانے والے ہوتے ہیں-
image
 
7: بھنوؤں کے درمیان تل
جن افراد کی بھوؤں کے درمیان تل ہوتا ہے وہ دنیا میں کسی بڑے کا م کے لیے آتے ہیں جس کے لیے قسمت انکا بہت ساتھ دیتی ہے اور اس کے علاوہ بھنوؤں کی کسی بھی ایک جانب تل ہونا خوشگوار ازدواجی زندگی کی علامت ہوتی ہے-
image
 
8: پیشانی پر تل
پیشانی کی دائیں جانب تل والے افراد بیرون ملک سیاحت کے شوقین ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کے نصیب میں بھی کامیابیاں لکھی ہوتی ہیں لیکن اگر یہی تل بائیں جانب موجود ہو تو اس کا حامل فرد بہت کنجوس ہوتا ہے اور صرف اپنی ذات کی فکر ہی کرتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: