لاک ڈاؤن میں ٹنڈولکر اور دیگر ستارے کیا کر رہے ہیں؟

image


کورونا وائرس سے جنگ نے پوری دنیا کو ایک جیسا کردیا ہے۔ عام عوام سے لے کر مشہور شخصیات تک، سب اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں۔

مشہور شخصیات کی بات کی جائے تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ان کی زندگی بھی محدود ہوچکی ہے۔ تو ان لوگوں کا وقت کیسے کٹتا ہے۔

اس کا جواب یہ ہے کہ بعض لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں تو کچھ دیہاڑی کمانے والے مزدوروں کے لیے چندا جمع کررہے ہیں اور بعض ستارے عوام میں بیداری پھیلانے کی مہم چلارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ایک خبر کے مطابق بنگلہ دیش کے کرکٹ کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے جنگ میں مدد کے لیے اپنی اپنی تنخواہ کا نصف حصہ عطیہ کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کے آنے کے بعد انڈین سوشل میڈیا پر صارفین انڈیا کے کھلاڑیوں سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ اس بارے میں کیا کر رہے ہیں؟

سعید نامی ایک صارف نے لکھا ہے ’ہمارے بھائی کدھر ہیں۔ جو ان کھلاڑیوں سے کئی گنا زیادہ کماتے ہیں'۔

اگر انڈیا کے نامور کرکٹ کھلاڑیوں کی بات کریں تو ویراٹ کوہلی نے انوشکا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں نے عام لوگوں سے گھروں میں رہنے اور کورونا وائرس سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے .
 


کے ایل راہل گھر پر رہ کر ہی ورزش کرتے نظر آئیں۔
 


سچن تندولکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’آئندہ 21 دنوں تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم گھروں میں رہیں۔‘
 


ٹینس کھلاڑی روجر فیڈرر نے وائرس کے علاج کے لیے ایک بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 


اس خبر کو شئیر کرتے ہوئے لوگ لکھ رہے ہیں۔ ’بھارت رتن سجن تندلکر، ویراٹ کوہلی اور دھونی جیسے لوگ کہاں ہیں جو اشتہارات سے بے حد کمائی کرتے ہیں۔‘

مہندر سنگھ دھونی نے آخری بار ٹوئٹ 14 فروری کو کیا تھا۔ دھونی کرکٹ کے میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سے بھی دور ہی نظر آرہے ہیں۔
 

image


فلم پرڈیوسر راج کمار ہیرانی نے دیہاڑی کمانے والے مزدوروں کی مدد کے لیے چندا جمع کرنے کی مہم کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے، ’آئیے ہم لوگ دیہاڑی کمانے والے مزدوروں کی مدد کریں۔ میں اس مہم میں آپ کا ساتھ دونگا۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ ان مزدوروں کی مدد کے لیے آگے آئیں''
 


اداکارہ سونم کپور نے لکھا ہے ’میں نے عطیہ دے دیا۔ اور آپ نے؟‘

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہاتھوں کو صحیح طریقے سے دھونے کے ایک چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ پرینکا ویڈیو میں کہتی ہیں ’آپ جو بھی ہیں، ہاتھ دھونا بے حد آسان ہے۔ 20 سے 25 سیکنڈ اپنے اور اپنے پیاروں کو صحیح طریقے سے ہاتھ دھلوانے میں صرف کریں۔‘
 


فلم ہدایت کار انوراگ کشیپ نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر لوگوں کو کچھ فلمیں دیکھنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں انوراگ کشیپ کھانا بناتے ہوئے نظر آئے ہیں .
 


لاک ڈاؤن کے بعد سے سوشل میڈیا کے ذریعے بعض ایسے ویڈیوز منظر عام پر آئے ہیں جن میں پولیس سڑک پر لوگوں کو لاٹھیاں مارتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

آرٹیکل 15 اور ملک جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار انوبھو سنہا نے ٹویٹ کیا ہے ’لاکھ گالیاں دوں پولیس والوں کو لیکن وہ جو کررہے ہیں وہ بھی آسان کام نہیں ہے ۔ وہ ہماری حرکتوں کے باوجود اپنا ذہنی توازن نہیں کھو رہے۔ غلطیاں بھی جن کا اصلاح ہونا ضروری ہے پر تالیاں بھی۔‘
 


اداکار وکل کوشل نے ایک نظم کے ذریعے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

لیکن افسانہ نگار اور کومیڈین ورون گرور نے تنہائی میں گزارے 20 دنوں کو ایک السٹریشن کے ذریعے سمجھایا ہے۔
 


22 مارچ کو شاہ رخ نے ایک ویڈیو ٹوئیٹ کیا تھا۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ نے لوگوں کو اس وقت گھروں کے اندر رہنے کی اہمیت کو بیان کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیسے لڑی جائے۔
 


اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی ہی فلموں کے بعض مناظر کا مذاق اڑاتے ہوئے لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔

امیتابھ بچن بھی مسلسل کورونا وائرس کے بار ے میں بیداری پھیلانے والی جانکاری شیئر کررہے ہیں۔

حالانکہ 22 مارچ کو انڈیا کی حکومت کی جانب سے جس جنتا کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا اور دن کے آخر میں لوگوں سے تھالی اور تالی بجانے کے لیے کہا تھا اس کے بعد امیتابھ بچن نے یہ ٹویٹ کیا تھا کہ تھالی کی آواز سے وائرس مرجاتا ہے۔ اس پر امیتابھ بچن کی زبردست تنقید کی ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

عام طور پر سماجی مسائل کے بارے میں سرگرم نظر آنے والے عامر خان نے جنتا کرفیو کے بارے میں ایک ٹویٹ سے زیادہ کچھ نہیں کہا ہے۔

انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس میں نیچے لکھا ہے کہ سیلف اآئسولیشن ہمیں اس بات میں مدد کررہا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے ہر طرح سے پیار کرسکیں۔
 


Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE: