کرونا وائرس: دنیا کے کچھ ممالک کے لوگ اس سے بچاؤ کے لیے ماسک استعمال کیوں نہیں کر رہے؟ وجہ جانیے

image


اگر آپ کا تعلق ہانگ کانگ ، سئیول یا کوریا سے ہے تو آپ کے لیے بغیر ماسک کے گھر سے باہر نکلنے کو سخت معیوب انداز میں دیکھا جا سکتا ہے- اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ بغیر ماسک کے آپ باہر نکل کر اپنے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں- جب کہ اگر اس کے مقابلے میں برطانیہ ، امریکہ یا جرمنی میں آپ بغیر ماسک کے باہر نکلیں گے تو وہاں کے عوام اور خواص کا اس حوالے سے قدرے مختلف نظریہ ہے ان کا یہ ماننا ہے کہ ماسک کی ضرورت صرف اس فرد کو ہوتی ہے جو کہ کرونا وائرس سے متاثر ہے یا اس کی دیکھ بھال کر رہا ہو اس کے علاوہ کسی فرد کے لیے ماسک کا استعمال فائدہ مند نہیں ہوتا ہے-

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ دنیا کی مختلف حکومتیں ماسک کے حوالے سے مختلف نظریات کیوں رکھتی ہیں اور ان میں سے درست کیا ہے ؟

ماسک پہننے کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا نظریہ
ماسک کے استعمال کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا نظریہ بہت واضح ہے اس کے مطابق ماسک کا استعمال صرف دو قسم کے افراد کو کرنا چاہیے ایک وہ جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں اور دوسرے وہ جو ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسک کرونا وائرس سے محفوظ کرنے کی صد فی صد تدبیر نہیں ہو سکتا کیوں کہ اس وائرس کے جراثیم صرف سانسوں سے جسم میں داخل نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ وائرس ہاتھوں کے ذریعے بھی جسم میں داخل ہو سکتے ہیں- خاص طور پر اگر آلودہ ہاتھوں سے ماسک کو اتارا جائے تو اس سے بھی اس بیماری کے پھلاؤ کے امکانات ہوتے ہیں جب کہ اس مرض سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونا ڈبلیو ایچ او کے مطابق زیادہ بہتر ہے-
 

image


چین جاپان اور دیگر ایشیائی ممالک کا ماسک کے حوالے سے نظریہ
مغربی ممالک کے برخلاف چین جاپان اور ہانگ کانگ جیسے ممالک میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی تک کی جا سکتی ہے- اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک میں کرونا وائرس سے قبل بھی وبائی امراض پھیل چکے ہیں جیسے کہ سارس وغیرہ اور اس کے سبب ان لوگوں کو اس بات سے آگاہی حاصل ہے کہ ماسک وائرس کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے-
 

image


اس کے ساتھ ساتھ چین کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے ملک میں ایک تہائی ایسے کرونا وائرس سے متاثرین بھی تھے جن میں اس بیماری کی علامات واضح نہ تھیں- اس کے باوجود وہ اس بیماری کو پھیلانے کا باعث بن رہے تھے اور ایسے پوشیدہ کرونا وائرس کے متاثرین سے بچنے کا بہترین ذریعہ صرف اور صرف ماسک ہی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: