وائرس سے محفوظ رکھنے میں مددگار بند گوبھی کے فائدے ہی فائدے

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور-لاہور)

یہ تو اب ہم اچھی طرح جان چکے ہیں کہ پھل اور سبزیوں کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں جو ہمیں نہ صرف مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ ہماری اپنی صحت کے لئے بھی بہت زیادہ مفید ہیں۔ بند گوبھی سبز پتوں کی تہہ در تہہ ایک سبزی کا نام ہے جو ہر لحاظ سے ہمارے لئے فائدے مند ہے-

بند گوبھی میں فائبر، سلفر اور وٹامن بی وٹامن سی،وٹامن کے،پوٹاشیم ،فولاد،فاسفورس کاپر اور کیلشیم پایا جاتا ہے اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہماری قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اس لئے افادیت کے لحاظ سے ایک بے مثال سبزی ہے اور قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے-

بند گوبھی کو اچھی طرح دھونے کے بعد ہی استعمال میں لانا چاہیے ورنہ اس سے دماغ میں کیڑے پیدا ہو سکتے ہیں کوئی بھی پتے والی سبزی جیسے پالک میتھی وغیرہ کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہی استعمال میں لائیں ورنہ فائدے کی بجائے کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ رہتا ہے-
 

image


بند گوبھی جسم سے اضافی پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بند گوبھی کو کچا یا پکا کر دونوں حالتوں میں کھایا جا سکتا ہے دونوں طرح کے استعمال سے اس کے فائدے یکساں ہی رہتے ہیں اب اس کے فوائد جانتے ہیں۔

فوائد:
٭بند گوبھی وزن کو کم کرتی ہے کیونکہ اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے
٭بند گوبھی جلد کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے اس کے استعمال سے چہرے کے دانے بھی ختم ہو جاتے ہیں
٭بند گوبھی کھانے سے بالوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے
٭بند گوبھی کے کھانے سے دماغی صلاحتیں بہتر ہو جاتی ہیں
٭بند گوبھی کا استعمال الزائمر جیسی بیماری سے محفوظ رکھتی ہے
٭بند گوبھی ہمارے ناخنوں کے لئے مفید ہوتی ہے
٭بند گوبھی یورک ایسڈ کی روک تھام کرتی ہیں
٭بند گوبھی کے استعمال سے خواتین میں بیضہ دانی اور چھاتی کا کینسر نہیں ہوتا
٭بند گوبھی بچوں کی بہتر نشوونما کے لئے بھی فائدہ مند ہوتی ہے
٭بند گوبھی کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے
٭بند گوبھی کا استعمال کرنے والے گنج پن سے بچے رہتے ہیں
٭بند گوبھی کے استعمال سے سردرد کی شکائت نہیں ہوتی
٭بند گوبھی کا استعمال مثانے کی خرابیوں سے دور رکھتا ہے
٭بند گوبھی کھانے والوں کا نظام انہظام درست کام کرتا ہے
٭بند گوبھی دل کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے
٭بند گوبھی کے استعمال سے زخم جلد بھر جاتے ہیں
٭بند گوبھی کھا کر آنتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
٭بند گوبھی السر اور سوجن میں فائدہ دیتی ہے
٭بند گوبھی کھانے والے جوڑوں کے دردوں سے بچے رہتے ہیں
٭بند گوبھی رگوں اور پٹھوں کی مظبوطی کی ضامن ہے
٭وائرس کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے
 

image


٭بند گوبھی کھانے سے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی
٭بند گوبھی قبض کو رفع کرتی ہے
٭بند گوبھی کے استعمال سے خون میں شکر کی سطح نارمل رہتی ہے
٭معدے اور پھیپھڑوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے
٭بواسیر کے مریض اس کا استعمال ضرور کریں فائدہ ہوگا
٭بند گوبھی جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتی ہے
٭بند گوبھی یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: