ایک خاندان کئی افراد پر مشتمل ہوتا ہے اور خاندان ہر طرح
کے لوگ موجود ہوتے ہیں جن میں محبت کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور جذباتی بھی-
لیکن دنیا میں کئی ایسے خاندان بھی ہیں جو کہ پورے کے پورے عجیب ہیں اور آپ
ان کی موجودگی پر آسانی سے یقین بھی نہیں کریں گے-
The Duggar family
جم باب اور مشعل ڈگر 19 بچوں کے حقیقی والدین ہیں- اس جوڑے کی اولاد میں 9
لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں- یقیناً آج کے دور میں ایسے کسی خاندان کے
بارے میں کم ہی سننے کو ملتا ہے جو اتنے زیادہ بچوں مشتمل ہو- |
|
The Chana Family
یہ خاندان بھارتی ریاست Mizoram کے پہاڑوں میں آباد ہے- اس خاندان کو دنیا
کا سب سے بڑا خاندان ہونے کا اعزاز حاصل ہے- خاندان کے سربراہ Ziona Chana
کی 39 بیویاں 94 بچے 14 بہوئیں اور 34 پوتے پوتیاں ہیں- اس طرح یہ خاندان
مجموعی طور پر 180 افراد پر مشتمل ہے-
|
|
The Podkopaev Family
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ پورا خاندان ہی سیریل کلر تھا- میاں بیوی
اور دو بیٹیوں پر مشتمل اس روسی خاندان نے 30 افراد کو قتل کیا جن میں
عورتیں اور بچے بھی شامل تھے- انہوں نے بےشمار ڈکیتیاں بھی کیں اور اس
دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا-
|
|
The Gray Clan
یہ امریکی خاندان درجن سے زائد خواتین اور مردوں پر مشتمل ہے اور یہ سب کے
سب بندوقیں تھامے رکھتے ہیں- یہ لوگ حکومتی قوانین سے نفرت کرتے ہیں اور
کسی سرکاری افسر کو اپنے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دیتے- یہ اپنی
خوراک کے لیے غذا بھی خود اگاتے ہیں اور ان کی یہ جنگ گزشتہ 15 سال سے جاری
ہے-
|
|
Manson Family
چارلس مینسن ایک مقبول ترین سیریل کلر تھا جبکہ یہ شخص مجرم سے بننے سے قبل
ایک موسیقار ہوا کرتا تھا- لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کا پورا
خاندان ہی نفسیاتی مریضوں پر مشتمل تھا اور یہ سب ہی مل کر ہی مختلف جرائم
میں ملوث ہوتے تھے-
|
|