کل سے گھر کی صفائی اور کھانا بنانے کا کام تم کرو گے، لاک ڈاؤن کے سبب خواتین نے مردوں کو حکم دینا شروع کردیا

image


ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی کیفیت نے خاتونِ خانہ کے کاموں میں بہت اضافہ کر دیا ہے مردوں اور بچوں کے چھٹیوں کے سبب گھر ہونے کے باعث خواتین کی آزادی ، فرصت سب ختم ہو چکی ہے- انہیں اوورٹائم کرنا پڑ رہا ہے جس کے سبب اکثر گھروں میں خواتین نے بھی کچھ مطالبات پیش کر دیے ہیں جن کے پورے نہ ہونے پر انہوں نے ہڑتال کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے-

1: اپنے ناشتے کے ساتھ میرا ناشتہ بھی بناؤ
ساری زندگی ہر گھر کی یہ روٹین رہتی ہے کہ خاتون خانہ علی الصبح جاگ کر نہ صرف سب گھر والوں کو جگاتی ہیں بلکہ ہر ایک کی تیاری میں مدد کرتے ہوئے سب کے لیے ناشتہ بھی بناتی ہیں- مگر لاک ڈاؤن کے اس زمانے میں خواتین نے مرد حضرات سے یہ مطالبہ کر دیا ہے کہ ان کو بھی زندگی میں آرام کرنے کا حق حاصل ہے- اس لیے اب مرد حضرات کو چاہیے کہ وہ صبح جاگ کر اپنے ساتھ ساتھ خاتون خانہ کے لیے بھی ناشتہ بنائيں-

image


2: جب سب کی چھٹیاں ہیں تو میری کیوں نہیں ؟
گھروں کی خواتین کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ جب لاک ڈاؤن کے سبب مرد حضرات چھٹی کر سکتے ہیں تو خاتون خانہ کی چھٹیوں کے حوالے سے بھی سرکار کو غور کرنا چاہیے اور ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ ان دنوں میں خواتین کو بھی دس دن کی گھر کے کاموں سے چھٹیاں دی جائيں- اور ان کو بھی آرام کا موقع فراہم کرنا چاہیے جو کہ مردوں اور بچوں کے گھر پر ہونے کے سبب بالکل ختم ہو چکا ہے-

image


3: میں چائے والا نہیں ہوں !
مرد حضرات کے گھر میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ چائے کا سماوار مستقل طور پر چولہے پر پڑا رہے اور حکم کے مطابق سگھڑ خاتون بار بار اپنے مجازی خدا کو چائے بنا کر دیتی رہیں- مگر اب خواتین کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ یہ گھر ہے کوئی چائے کا ہوٹل نہیں ہے اس وجہ سے بار بار چائے بنانے کا حکم دینے کے بجائے مرد حضرات خود چائے بنانا سیکھ لیں اور اپنی چاۓ کے ساتھ ایک کپ چائے خاتون خانہ کے لیے بھی بنائیں-

image


4: کپڑے تم دھو میں استری کر دوں گی
خواتین کے مطابق جب مرد عورت گاڑی کے دو پہیے ہیں جن کے بغیر زندگی کی گاڑی نہیں چل سکتی ہے تو اسی طرح گھر کی گاڑی کو بھی لاک ڈاؤن کے دنوں میں چلنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کی ضرورت ہے اس وجہ سے اگر مرد کپڑے دھوئيں تب ہی خواتین استری کریں گی اس طرح مل بانٹ کر گھر کا کام چل سکتا ہے-

image


5: کھانا میں بناؤں گی مگر برتن تم دھو
خواتین کا ایک اور مطالبہ بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کھانا بنانے کے لیۓ وہ تیار ہیں مگر ان دنوں میں مردوں کو ان کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا اور کھانے کے ساتھ ساتھ برتن دھونے میں ان کا ہاتھ بٹانا پڑے گا-

image


یہ تمام ایسے مطالبات ہیں جن کے پورے نہ ہونے کی صورت میں خواتین نے ہڑتال کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے اور اس صورت میں مرد حضرات خود ہی سوچ لیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: