ایسے منفرد ورلڈ ریکارڈ جنہیں توڑنے کی کوئی بھی زحمت نہیں کرے گا

آپ نے ایک محاورہ تو ضرور سنا ہوگا کہ “ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں “- اور اس کا عملی مظاہرہ بھی ہمیں اکثر اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب کوئی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جاتا ہے- لیکن ہم یہاں آج جن ورلڈ ریکارڈ کا ذکر کرنے جارہے ہیں انہیں کوئی بھی توڑنے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی توڑنے کی خواہش رکھتا ہے کیونکہ ان ورلڈ ریکارڈ میں یا تو چند انتہائی خوفناک جنہیں بےوقوفی کہنا بھی غلط نہ ہوگا یا پھر کچھ ورلڈ ریکارڈ حادثاتی طور پر قائم ہوئے ہیں-
 

image
Bipin Larkin نامی شخص کے پاس 1 منٹ میں 48 تربوز اپنے پیٹ پر رکھ کر کاٹنے کا اعزاز ہے- یہ تربوز بڑے خنجر کی مدد سے کاٹے گئے- یقیناً یہ ایک خطرناک لیکن بے وقوفی سے بھرپور عمل تھا-
 
image
ڈاکٹر کیون فاسٹ کئی وزنی چیزوں کو کھینچنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں- انہوں نے ایک 416,299 پونڈ وزنی جہاز کو 28 فٹ تک کھینچنے کا ریکارڈ بھی قائم کر رکھا ہے- یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے اس لیے اس ریکارڈ کے ٹوٹنے کا فی الوقت کوئی امکان نہیں-
 
image
Kevin Shelley نے صرف ایک منٹ کے مختصر وقفے میں اپنے سر کی مدد سے 48 ٹوائلٹ سیٹ توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا-
 
image
واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے Jon Brower کا وزن 635 کلوگرام تھا اور کئی طبی مسائل پیدا ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے ان کا 419 کلو گرام وزن کم کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے-
 
image
سر سے فٹبال کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ ٹی شرٹ اتارنے کا ریکارڈ برازیل کے Marcelo Ribeiro da کے پاس ہے جنہوں نے سال 2018 میں سر سے فٹبال کھیلتے ہوئے 22 ٹی شرٹ اتاریں-
 
image
Michel Lotito کا انتقال 2007 میں 57 سال کی عمر میں ہوا- انہیں دھاتی اشیاﺀ کھانے کی وجہ سے مقبولیت حاصل تھی-انہوں نے اپنی زندگی کے دوران تقریباً 9 ٹن دھات کھائی-
 
image
Cindy Jackson ایک ایسی خاتون ہیں جو سب سے زیادہ پلاسٹک سرجریاں کروانے کا ریکارڈ رکھتی ہیں- انہوں نے 52 بار پلاسٹک سرجری کروائی اور یہ سرجری چہرے کے مختلف حصوں کی ہوتی تھی-
 
image
سب سے تیز رفتار کار حادثہ 1966 میں امریکہ پیش آیا اور یہ کار ریکارڈ ہولڈر ریسر Art Arfons ڈرائیو کر رہے تھے- حادثے کے وقت کار 981 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی-
 
YOU MAY ALSO LIKE: