ڈرون کے ذریعے لی گئیں دنیا کی ناقابلِ یقین تصاویر

کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے ہیں اور اگر بات کی جائے ڈرون کیمروں سے حاصل کیے جانے والے مناظر کی تو پھر انہیں الفاظ میں بیان کرنا تو اور بھی مشکل ہے- جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ڈرون کیمرے کی مدد سے لی جانے والی چند ایسی حیرت انگیز تصاویر کی جو دنیا کے مقبول اور معروف مقامات کی ہیں- ڈرون فوٹوگرافی نے دنیا کو مزید خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے اور یہ حیرت انگیز اور ناقابلِ یقین تصاویر دیکھنے والے کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول سے بیگانہ کردیتی ہیں-
 

image
ڈرون سے لی گئی یہ خوبصورت تصویر نیدر لینڈ میں واقع Bourtange نامی قلعے کی ہے-
 
image
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع Hermosa نامی ساحل کی تصویر-
 
image
بلغاریہ میں واقع تانبے کی کان فضا سے کیسی دکھائی دیتی ہے؟ تصویر میں دیکھیے-
 
image
روس کے شہر ماسکو کی رات کے وقت لی روشنیوں سے بھری تصویر-
 
image
آئس لینڈ میں واقع Goðafoss نامی آبشار کا خوبصورت منظر-
 
image
اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع مشہور del Sagrat Cor نامی ٹیمپل کی یہ تصویر بھی فضا سے لی گئی-
 
image
چین کا مشہور شہر شنگھائی اور دلکش آسمان- ڈرون نے ایک منفرد تصویر فراہم کی-
 
image
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں واقع ٹیمپل کی تصویر جسے Wat Phra Dhammakaya کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ سحر انگیز منظر ایسٹونیا کے Toompea Castle کا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: