لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس: آخر اس تصویر کی کہانی کیا ہے؟

image


لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں سب سے مشکل کام بچوں کو گھر میں قابو رکھنا ہے کیونکہ بچوں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح نظر بچا کر گھر سے باہر نکل جائیں-

لیکن فلپائن کے ایک شہری نے اس مسئلے ایسا منفرد حل نکالا کہ اسے اگر بچے کے ساتھ ظلم قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا-

گزشتہ ہفتے ایک ایسے روتے ہوئے بچے کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کا ہئیر اسٹائل بہت ہی عجیب اور غیر معمولی تھا- یہ تصاویر 60 ہزار بار شئیر کی گئیں اور ان پر ہزاروں تبصرے بھی کیے گئے-
 

image


درحقیت کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث والد کے بار بار منع کرنے کے باوجود یہ موصوف گھر سے باہر نکل جاتے تھے دوستوں کے ساتھ کھیلنے- جس کے بعد والد نے اسے روکنے کے لیے سزا دینے کے بجائے ہئیر اسٹائل ہی ایسا تخلیق کر ڈالا تاکہ وہ شرمندگی سے باہر جانے کا سوچے بھی نہیں-

اس منفرد ہئیر اسٹائل کے ساتھ لڑکے کی یہ تصاویر خود اس کی بڑی بہن نے سوشل میڈیا پر شئیر کیں اور ساتھ ہی واقعہ کی تفصیلات بھی بیان کیں- اس کے علاوہ ایک ایسی تصویر بھی شئیر کی جس میں بچے عام ہئیر اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے-

اس خاندان کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات تو سامنے نہ آسکیں لیکن سوشل میڈیا صارفین ضرور ان تصاویر سے محظوظ ہوتے رہے اور دلچسپ تبصرے کرتے رہے-
 

image


بلاشبہ اگر یہ بچہ اب گھر کے اندر رہے گا اور مہلک وائرس سے محفوظ رہے گا تو اسے اپنے آنسوؤں کی قیمت کا اندازہ ہوجائے گا-

YOU MAY ALSO LIKE: