چند چیزیں گاڑی میں کبھی نہ چھوڑیں ورنہ بھاری نقصان ہوسکتا ہے

image


ہم اپنی عام استعمال کی اکثر چیزیں یہ سوچ کر گاڑی میں ہی چھوڑ دیتے ہیں کہ بوقتِ ضرورت گاڑی سے نکال کر استعمال کرلیں گے- لیکن بعض مواقع پر یہ عادت ہماری بڑی غلطی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ کچھ چیزوں کو گاڑی میں چھوڑ دینا نقصان کا باعث بنتا ہے- آئیے ہم آپ کو ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں-

دوائیں
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ مڈلائین کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑی میں دوائیں چھوڑ دینا انتہائی خطرناک عمل ہے کیونکہ گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت چاہے وہ گرم ہو یا سرد ہو یا پھر نمی والا دواؤں کو نقصان پہنچا سکتا ہے- متعدد دوائیں ایسی ہیں جنہیں کمرے کے عام درجہ حرارت میں رکھنا ضروری ہوتا ہے اور یہ گاڑی میں ممکن نہیں ہوتا-

image


خوراک
موسمِ گرما میں سپر مارکیٹ سے خرید کر لائی جانے والی کھانے پینے کی اشیاﺀ کو گاڑی میں کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ گرم موسم میں جراثیموں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے- یقیناً دھوپ میں کھڑی گاڑی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے گاڑی میں موجود سبزی یا گوشت وغیرہ میں جراثیموں کی تعداد بڑھ سکتی ہے-

image


اسپرے پینٹ اور ڈیوڈرینٹ
ان اشیاﺀ کو بھی کبھی گاڑی میں نہ چھوڑیں کیونکہ ان میں استعمال ہونے والے کیمیکل زیادہ گرمائش برداشت نہیں کرسکتے- بہت زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ان پر دباؤ بڑھ سکتا ہے اور یہ پھٹ بھی سکتے ہیں-

image


موبائل فون
موبائل فون کو گاڑی میں نہ چھوڑنے کی ایک تو بڑی وجہ یہ ہے کہ اگر چور کو گاڑی میں دکھائی دیا تو وہ اسے حاصل کرنے کے لیے لازمی طور پر گاڑی کے شیشے اور دروازے کو توڑنے کی کوشش کرے گا اور اس طرح آپ کا دگنا نقصان ہوسکتا ہے- اس کے علاوہ انتہائی موسم میں موبائل فون کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے-

image


اہم کاغذات
گاڑی کی رجسٹریشن بک یا کاغذات کو گاڑی میں رکھنا اچھی بات ہے لیکن دیگر اہم کاغذات کو رکھنا بےوقوفی- یہ کاغذات چوری ہونے کی صورت میں آپ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے-

image


لکڑی سے بنے موسیقی کے آلات
اگر موسم سرد ہے اور آپ اپنے لکڑی سے بنے موسیقی کے آلات مثلاً وائلن یا گٹار وغیرہ گاڑی میں ہی چھوڑ دیتے ہیں تو یہ آپ یہ غلط کر رہے رہے ہیں- سرد ہوا ان آلات کی لکڑی کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ان آلات کی مرمت پر کافی لاگت آتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: