اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو پھر آپ بھی دن بھر میں ان بے معنی الفاظ کا استعمال کرتے ہوں گے

دنیا بھر میں ہر ہر علاقے کے لوگ اپنی اپنی زبان بولتے ہیں ان زبانوں کی اپنی ڈکشنری بھی موجود ہوتی ہے جس میں اس زبان میں بولے جانے والے الفاظ کے دوسری زبانوں میں معنی درج ہوتے ہیں- مگر اپنی عام بول چال میں ہم لوگوں نے کبھی بھی اس بات پر غور نہ کیا ہو گا کہ ہم اپنی عام بول چال میں بہت سارے ایسے الفاظ بھی بول جاتے ہیں جن کے کوئی معنی نہیں ہوتے ہیں آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ الفاظ کے بارے میں بتائيں گے-

1: ہممم
یہ لفظ مختلف معنی میں استعمال ہوتا ہے اگر کسی بات کا اثبات میں جواب ہونا چاہیے تو تب بھی لفظ Hmmm کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے یا پھر کسی بات کو ختم کرنا ہو تب بھی یہی لفظ استعمال کرنا چاہیے- مگر اگر غور کیا جائے تو اس لفظ کا کوئی بھی معنی نہیں ہوتا ہے جس کا استعمال ہم عام طور پر کرتے ہیں-

image


2: اف!
لفظ اف کا استعمال بھی مختلف معنوں میں کیا جاتا ہے کبھی تو یہ لفظ کسی تکلیف کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے تو کبھی کسی پریشانی کے اظہار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ جھنجھلاہٹ میں بھی لفظ اف کا استعمال کیا جاتا ہے-

image


3: اوئے
عام طور پر کسی کو مخاطب کرنے کے لیے لفظ اوئے کا استعمال کیا جاتا ہے اوئے کا یہ لفظ اپنے اندر کسی قسم کے معنی نہیں رکھتا ہے مگر زیادہ تر افراد اس لفظ کا استعمال دوسروں کو پکارنے کے لیے کرتے ہیں-

image


4: اوہو
یہ لفظ بھی عام بولا جانے والا لفظ ہے جو کہ بعض اوقات حیرت کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور بعض اوقات کسی بات کو طنز کے لیے بھی بولا جاتا ہے مگر یہ لفظ بھی کسی قسم کے معنی نہیں رکھتا ہے-

image


5: ہائے
یہ لفظ بعض اوقات جب تکلیف ہوتی ہے تو درد کی حالت میں بولا جاتا ہے اس کے علاوہ بعض اوقات جدید تہذیب کے دلدادہ لوگ ایک دوسرے سے ملنے پر بھی لفظ ہائے کا استعمال کرتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: