ہر گھر میں موجود 7 ایسی چیزیں جنہیں روزانہ صاف کرنا چاہئے ورنہ---

image


ہم روزانہ سینکڑوں اشیاﺀ استعمال کرتے ہیں اور یہ ہماری عام روزمرہ استعمال کی اشیاﺀ کہلاتی ہیں- لیکن ہماری لاپرواہی یہ ہے کہ ہم چند اشیاﺀ کے علاوہ ان اشیاﺀ کی صفائی کا ہرگز خیال نہیں رکھتے- ہم اگر روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاﺀ کی صفائی کرتے بھی ہیں تو کئی ہفتوں یا پھر مہینوں بعد- ہماری یہ بری عادت بھی ہماری صحت کو نقصان پہنچاتی ہے-

Your Keyboard
کمپیوٹر کی بورڈ ایسی چیز ہے جسے آپ روزانہ ہی استعمال کرتے ہیں- اس لیے یہ جلد ہی جراثیموں سے آلودہ ہوسکتا ہے- گندگی اس کے اندر تک جاسکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس کی صفائی روزانہ کی جائے-

image


Your Bed
اگرچہ ہر دن اپنے بیڈشیٹ اور تکیے دھونے زیادہ مشکل کام ہے ، لیکن روزانہ کی بنیاد پر اپنے ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے اپنے بستر کو صاف کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو بستر کی صفائی کا خیال رکھیں-

image


Your Water Bottle
اگر آپ اپنی روز استعمال ہونے والی پانی کی بوتل روزانہ صاف نہیں کرتے ہیں تو آپ بڑی غلطی کرتے ہیں آج سے روزانہ صفائی کی عادت کو اپنا لیں- ماہرین کے مطابق اگر پانی کی بوتل کی صفائی نہ کی جائے تو اس میں بڑی تعداد میں جراثیم جنم لینا شروع کردیتے ہیں-

image


Your Rings
اکثر افراد انگوٹھی پہننے کے عادی ہوتے ہیں بالخصوص خواتین کیونکہ یہ ان کے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں- لیکن آپ کو چاہیے کہ روزانہ انگوٹھی کی صفائی کو بھی عادت بنائیں- ماہرین کے مطابق اگر انگوٹھی کی صفائی نہ کی جائے تو یہ ایک ایسا مقام بن جاتی ہیں جہاں جراثیم باآسانی اپنی نسل بڑھا سکتے ہیں-

image


Your Phone
آپ اپنے فون کو دن بھر میں متعدد بار چھوتے اور چہرے پر لگاتے ہیں- آپ ہاتھ منہ تو دھو لیتے ہیں لیکن فون کو صاف نہیں کرتے- یقیناً اسے بھی صاف کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ہاتھ اور چہرے کو-

image


Your Remote Control
ریموٹ کنٹرول ایسی چیز سے ہے جو تقریباً گھر کے ہر فرد کے ہاتھ میں ہوتا ہے- اس پر گندگی منتقل ہوتی رہتی ہے- اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ روزانہ ریموٹ کنٹرول کی صفائی ضرور ہونی چاہیے-

image


Doorknobs
دروازے کا ہینڈل بھی ایسی ہی ایک چیز ہے جسے ہر کوئی استعمال کرتا ہے اور ہر طرح کے ہاتھ لگتے ہیں- یقیناً اس میں کوئی شک نہیں کہ ان وجوہات کی بنا پر یہ بھی جراثیموں سے آلودہ ہوجاتا ہے- اس لیے اپنے گھر کے دروازوں کے ہینڈل کی روزانہ صفائی کو یقینی بنائیں یہ آپ اور آپ کے گھر والوں کی صحت کے لیے ضروری ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: