پاکستان میں ڈاکٹروں کے لیے آواز اٹھانے والا ڈاکٹر خود کورونا وائرس سے متاثر ہو گیا

image


پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو حفاظتی ساز و سامان کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اب تک کئی ڈاکٹر اس وائرس سے متاثر جب کہ تین ڈاکٹر ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

ایسی صورت حال میں کئی ڈاکٹر حکومت سے مطالبہ کر ہے ہیں کہ انہیں 'پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ‘ یعنی حفاظتی ساز و سامان فراہم کیا جائے تاکہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران خود کو وائرس کا شکار ہونے سے بچا سکیں۔

یہ مطالبہ کرنے والے ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر ضیا بھی ہیں۔ پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے شہر مردان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر ضیا کو میڈیا پر ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی ساز و سامان کے میسر نہ ہونے کی شکایت کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا، تاہم کچھ ہی دنوں بعد ڈاکٹر ضیا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔

ڈاکٹر ضیا، جو اب آئیسولیشن وارڈ میں ہیں، نے فون پر ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو'پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ‘ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تھی۔ اس اقدام کے ردعمل میں انہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس مل گیا جس کے مطابق انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے طلب بھی کیا گیا۔

ڈاکٹر ضیا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پہلے ہی ایک الگ تھلگ رہائش گاہ میں مقیم تھے۔ اب مرض کی تشخیص کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ضیا کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت تیمور جھگڑا نے بھی انہیں فون کر کے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ڈاکٹروں کو حفاظتی ساز سامان میسر کیے جانے کے مطالبے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
 

image


بلوچستان میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے مناسب طبی ساز و سامان کے میسر نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔ انہیں پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ڈاکٹروں کو فوج کی جانب سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان میں اب تک تین ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے کئی دیگر ڈاکٹروں اور طبی عملے میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
 


Partner Content: DW

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: