ہم بھوک نہ ہونے پر بھی کیوں کھاتے ہیں اور اس طرح کھانا کن بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے؟

اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر ایک ایسا نظام قائم کیا ہے جو کہ اس کو بتاتا ہے کہ کس وقت اس کے جسم کو کھانے کی ضرورت ہے اور کس وقت اس کو آرام کی ضرورت ہے- مگر بعض خرابیوں یا حالات کی صورت میں ان نظام کے کام کرنے کی استعداد متاثر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس توازن کے بگڑنے کی صورت میں یہ نظام متاثر ہو سکتا ہے اور انسان کا جسم بھوک نہ ہونے پر کھانے کا تقاضا بڑھ جاتا ہے- آج ہم آپ کو وہ وجوہات بتائیں گے جن کی بنا پر انسان بھوک کے بغیر بھی کھاتا جاتا ہے اور اس کے سبب اس کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں-

1: ذہنی دباؤ
سخت ذہنی دباؤ اگر زیادہ دیر تک برقرار رہے تو اس صورت میں انسانی جسم میں ایک کارٹیسول نامی ایک ہارمون کا اخراج کرتا ہے- یہ ہارمون انسان کو اس دباؤ کی کیفیت میں ایک جانب تو لڑنے میں مدد دیتا ہے مگر دوسری جانب یہ انسان کے اندر کھانے کی اشتہا میں بھی اضافہ کر دیتا ہے اور جسم بھوک نہ ہونے کے باوجود بھی کھانے کا تقاضا کرتا ہے-

image


2: تھکن
اگر آپ مناسب آرام نہ کریں تو گھرلین نامی ایک ہارمون کی شرح جسم میں بڑھ جاتی ہے اس ہارمون کا کام جسم کو بھوک کا احساس دلانا ہوتا ہے- اس کی زیادتی کے سبب انسان کو زیادہ بھوک لگتی ہے اس کے ساتھ ساتھ لیپٹن نامی ہارمون جو کہ بھوک کے ختم ہونے کا بتاتا ہے اس کا لیول تھکن میں کم ہو جاتا ہے- اس عدم توازن کے سبب انسان بھرے ہوئے پیٹ کے باوجود مزید کھانا کھاتا ہے-

image


3: پریشانی
پریشانی کے عالم میں بھی انسانی ذہن کسی اور جانب متوجہ ہونے کے لیے بھی کھانے کا سہارا لیتا ہے اس طرح سے درحقیقت وہ اس پریشانی سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہے-

image


4: کھانے کی تصاویر یا ویڈیوز
یہ انسانی فطرت ہے جس کا فائدہ اشتہار سازی کی صنعت اٹھاتی ہے کہ اشتہاانگیز اشیا کی تصاویر اور ویڈیوز اس انداز میں پیش کی جاتی ہیں کہ ان کو دیکھ کر انسان نہ چاہتے ہوئے بھی ان کو کھانے کی خواہش کر بیٹھتا ہے-

image


5: نشہ آور اشیا کا استعمال
ایسے لوگ جو تمباکو نوشی کرتے ہیں یا کسی اور قسم کی نشہ آور اشیا کا استعمال کرتے ہیں ایسے افراد کو بھی ان اشیا کے استعمال کے ساتھ ساتھ فاضل کھانے کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ نشے کی حالت میں بھوک نہ ہونے پر بھی کھانا کھا لیتے ہیں-

image


بغیر بھوک کھانے کے جسم پر اثرات
بھوک کی حالت میں جو کھانا کھایا جاتا ہے وہ کھانا انسان کے جسم کا حصہ بن کر اس کو طاقت اور توانائی فراہم کرتا ہے مگر جو کھانا بغیر بھوک کے کھایا جاتا ہے وہ جسم کے لیس فاضل ہوتا ہے- اس لیس جسم کو طاقت فراہم کرنے کے بجائے چکنائی کی صورت مین جسم میں جمع ہو جاتا ہے اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے- اس کے علاوہ یہ ذیابطیس اور بلند فشار خون کا باعث بھی ہو سکتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کے دل اور گردوں پر پڑ سکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: