مدد کرنا تو کیمرہ بند کرنا

ملک عزیز کے موجودہ سنگین حالات میں ایک غریب اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کے لیے گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے لاک داؤن کی وجہ سے ضرورت مند طبقے کی آزمائش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اس مشکل وقت میں ضرورت مند طبقے کی نظر ایک ایسی مدد کی منتظر ہے جس میں انکی عزتِ نفس ' بے بسی اور لاچاری کی توہین نہ ہو مگر افسوس جب تک ہم تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر واہ واہ نہ کروا لیں تب تک ہماری شان میں اضافہ کیسے ہوگا لوگوں کو کیسے پتا چلے گا کہ ہم نے غریب کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی عزت کا جنازہ کیسے نکلا ' بہت دکھ ہوا جب دیکھا کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف ایک غریب اور ضرورت مند طبقے کی عزت کا جنازہ نکلا جارہا ہے اور بے بس' لاچار عوام اپنے حال پر شرمندہ ہے یہ سب اس لیے کے آپ کی تصاویر جب لوگ دیکھیں تو آپ کی تعریف ہو اور اس بےبس کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ غریب ہے یاد رہے اس بےبس کا روزی روٹی کمانے کا در بند ہوا ہے روزی دینے والے نے در بند نہیں کیا اللہ تعالیٰ اسے تو روزی دے دے گا مگر آپ گناہ گار ہوجاؤ گے خدارا مدد کریں تو ایسے کریں کہ ایک ہاتھ سے دیں تو دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہو نہ کے غریب اور بے بس عوام کو ذلیل اور خوار کر کے تصویریں بنا کر تعریفیں سمیٹیں' ذرا خود سوچیں یہ کیسی مدد ہوئی کہ آپ ان کی عزت کا تماشا بناکر ان کو فاقے کاٹنے پر مجبور کر رہے ہو _میری ان تمام لوگوں سے گذارش ہے جو واقعی ضرورت مند کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو خدارا تصویریں بنا کر نمائش نہ کریں اور نہ ہی کسی غریب کی عزت کا تماشا بنا کر اس کو مرنے پر مجبور کریں بلکہ ایسے خاموشی سے مدد کریں کہ اللہ کی رضا بھی حاصل ہوجاے اور کسی غریب کی دل آزاری بھی نہ ہو _

Romaisa hussain
About the Author: Romaisa hussain Read More Articles by Romaisa hussain: 18 Articles with 17563 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.