|
گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ پسینہ کا آنا بھی لازمی ہوتا ہے نفیس
لوگوں کے لیے پسینے کی یہ آمد اور اس کی بدبو طبیعت میں شدید گرانی کا باعث
ہو سکتی ہے اور ایسی حالت میں انسان دوسرے لوگوں سے ملنے سے کترانے لگتا ہے-
ایسی حالت میں بار بار ٹالکم پاؤڈر کا استعمال اور پرفیوم کا استعمال اس
مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے- اس کے لیے کچھ گھریلو نسخے ایسے بھی ہیں جو کہ
کم خرچ میں بالا نشین ہوتے ہیں اور آسانی سے میسر ہونے کے سبب ان کا
استعمال انسان کو دن بھر نہ صرف تروتازہ رکھ سکتے ہیں بلکہ اس بدبو سے
محفوظ بھی رکھ سکتا ہے-
1: سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ اپنے اندر ایسی تاثیر رکھتا ہے جو کہ نہ صرف بیکٹیریا کا خاتمہ
کرتا ہے بلکہ جراثیم کش بھی ہوتا ہے ۔ سیب کے سرکہ کو تھوڑے پانی میں ملا
کر اسپرے والی بوتل ویں ڈال کر رکھ لیں اور نہانے کے بعد جسم کے ان حصوں پر
جہاں پسینے کے آنے کے امکانات ہوں اسپرے کر دیں اس سے ایک جانب تو کافی دیر
تک پسینہ نہیں آئے گا جب کہ اگر پسینہ آیا بھی تو اس کے اندر بدبو نہیں ہو
گی-
|
|
2: کھانے کا سوڈا
ایک چمچہ کھانے کا سوڈا اتنی ہی مقدار میں لیموں کے رس میں مکس کر لیں اور
ایک پیسٹ بنا لیں اور جسم کے ان حصوں پر لگائیں جہاں پر زیادہ پسینہ آتا ہے
اس کو کچھ دیر تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد دھو لیں اس سے نہ صرف پسینے
کی بد بو دور ہو جائے گی بلکہ مزید بدبو کے امکانات کا بھی خاتمہ ہو جائے
گا-
|
|
3: لیموں
لیموں کے اندر اس بات کی تاثیر موجود ہوتی ہے کہ یہ جلد کا Ph تبدیل کر
سکتا ہے لیموں کو سلائس کی شکل میں کاٹ کر بغل میں رکھنے سے نہ صرف بدبو کا
خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس سے پسینے کی بدبو سے بھی نجات ملتی ہے-
|
|
4: عرق گلاب
عرق گلاب کو صدیوں سے خوشبو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کی خوشبو کو
زیادہ دیر تک برقرار رکھنے کے لیے نہانے کے پانی میں عرق گلاب کو شامل کیا
جا سکتا ہے- نہانے کے پانی میں عرق گلاب شامل کر لیں اور اس پانی سے نہا
لیں اس سے جسم سے آنے والا پسینہ خوبصورت خوشبو لیے ہوئے ہوگا-
|
|
5: ٹماٹر کا گودا
ٹماٹر کو پیس کر اس کا گودا حاصل کر لیں اور اس کے گودے کو ہفتے میں ایک
بار پندرہ منٹ کے لیے جسم کے ان حصوں پر لگائیں جہاں پر پسینہ زیادہ آتا ہے-
پندرہ منٹ سے لے کر آدھے گھنٹے تک اس کو لگا رہنے دیں اس کے بعد اس کو دھو
لیں اس طرح پورے ہفتے تک پسینے کی بدبو سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
|
|