لاک ڈاؤن میں کرنے والے کام

کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔دنیا کے ترقی یافتہ ملک اسی وباء کی زد میں ہیں۔ہر ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پے کھڑی ہے۔لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
ان ممالک میں چین,ایران,اٹلی ,امریکہ اور پاکستان شامل ہیں۔
ہمارا ملک پاکستان لاک ڈاؤن کی صورت اختیار کرچکا ہے۔گاڑیوں کی آمدورفت ,ائرپورٹ ,تمام تعلیمی ادارے بشمول دینی مدارس تک بند ہیں۔
غریب اور دیہاڑی دار طبقہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی جی رہا ہے۔
یہ وباء ہم پر اللّٰہ کی طرف سے آزمائش ہے اور ظاہر ہے ہم اس آزمائش کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اس لیے احتیاطی تدابیر کے علاوہ ہمیں چاہیے کہ ہم اللّٰہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور دعا کریں اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھے۔
چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر کس وناکس گھر میں ہی محصور ہے,باہر نکلنے کی کوئی صورت ہی نہیں ۔جوبلا ضرورت نکلے تو پولیس اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے ,یہ آپ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں!!!
ہر شخص خود ہی سوچے کہ وہ گھر میں رہ کر کیا کام سرانجام دے رہا ہے۔عبادت کررہا ,فضول کاموں میں وقت برباد کررہا,سوشل میڈیا پر وقت صرف کررہا یا مطالعہ کرکے اپنا وقت قیمتی بنا رہا ۔
ہر شخص ان کاموں میں سے کوئی نا کوئی کام لازماً کررہا ہوگا۔اگر پنج وقتی نماذ ادا کررہا یا تلاوت وازکار میں مشغول ہے تو سونے پے سہاگا۔۔۔
اگر سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کررہاتو چاہیے کہ ضرورت کی حد تک کرے۔
اگر فضول باتوں اور کاموں میں وقت برباد کررہا تو چاہیے کہ یہی وقت مطالعہ کتب میں مشغول رہے۔
مطالعہ کتب کے لیے ظاہر ہے ہر شخص اپنی پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کرتاہوگا لیکن میرے خیال میں جن کتب کا مطالعہ نہایت ہی ضروری ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۱)آسان ترجمہ ۔۔۔مولانا تقی عثمان صاحب ۔اس میں قرآن مجید کا آسان ترجمہ اور مختصر تفسیر ہے۔بہت آسان فہم ہے اور عام لوگوں کے لیے بہت مفید ہے۔
۲)معارف القرآن ۔مولانا شفیع عثمانیؒ۔قرآن مجید کی مفصل تفسیر۔۔
۳)سیرت النبیﷺ قدم بہ قدم۔عبداللہ فارانی
۴)سیرت المصطفیٰ ﷺ مولانا ادریس کاندھلوی ؒ
۵) الرحیق المختوم ۔۔مولانا صفی الرحمان مبارکپوریؒ
۶)سنت حبیب اور اسوہ رسول ﷺ
۸)تاریخ اسلام۔۔۔
۹) تاریخ امت مسلمہ ۔۔۔مولانا اسماعیل ریحان صاحب۔
چونکہ میں نے اس سال درجہ موقوف علیہ مکمل کیا ہے اور ظاہر ہے آئندہ سال دورہ حديث ہوگا۔اس سال میں تمام کتب احادیث کی ہوتی ہیں ۔
ہمیں مشکاۃ شریف استاد جی حضرت مولانا زاھد صاحب نے پڑھائی تھی۔اختتامی حدیث کے دن طلباء نے استاد جی سے استفسار کیا کہ چھٹیوں میں ہمیں کون سی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے,جس کا مطالعہ کرکے آئندہ سال احادیث کی کتب پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔
استاد جی نے چند کتب کا نام بتایا اور ہنستے ہوئے فرمایا کہ آپ کی سہولت کے لیے تمام کتب اردو میں ہی بتا رہاہوں کہ عربی تو تمہارے لیے مشکل ہوگی۔
پہلی دوکتب کا نام میں بھول گیا)اگر کوئی دوست اس مجلس میں شریک تھا اور اسے نام معلوم ہوں تو بتا دے)
۱)تدوین حدیث ,تدوین فقہ,تدوین قرآن ,النی الخاتمﷺ,امام ابوحنیفہؒ کی سیاسی زندگی ۔۔۔۔یہ ساری مولانا مناظر احسن گیلانیؒ کی تصانیف ہیں۔
معارف الحدیث ۔مولانا منظور نعمانی ؒ
اختلاف الائمہ۔۔۔۔۔مولانا زکریا ؒ
ان کتب کا مطالعہ مشکاۃ والوں اور ان سے پیچھے کے درجات کے لیے بھی بہت مفید رہے گا۔
اس کے علاوہ اپنی زوق کے مطابق جوکتاب پسند ہو اس کا مطالعہ کرے۔۔اگر کوئی ناولوں کا شوقین ہے تو نسیم حجازی کے تاریخی ناولوں کا مطالعہ کرے۔عمیرہ احمد,ہاشم ندیم اور اشتیاق احمد کے ناول بہترین ہیں اور پڑھنے کے قابل ہیں۔
میرے پسندیدہ ناول نگار ابنِ صفی کے جاسوسی ناول بھی پڑھے جاسکتے ہیں(مکمل عمران سیریز جوکہ غالباً 120 ناولوں پر مشتمل ہے میرے پاس موجود ہے۔کسی کو چاہیے تو مجھ سے ربطہ کرسکتا ہے)
اگر مندرجہ بالا کتب آپ کے پاس موجود نہیں تو آپ ڈاؤنلوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ قرآن مجید کی تلاوت,ذکرواذکار اور نوافل کا اہتمام ضروری ہے۔
سب سے اہم بات یہ کہ جیسا کہ میں اوپر لکھا کہ غریب طبقہ ان حالات میں مشکل سے دوچار ہے۔ہرشخص اپنے اردگرد دیکھے جو غریب ہو اس تک کھانے پینے کی اشیاء بہم لازمی پہنچائے ۔اگر یہ نہیں ہوسکتا تو نقدی بھی دی جاسکتی ہے۔اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر سے نوازے گا.

 

Abu Abdullah Hasnain Moavia
About the Author: Abu Abdullah Hasnain Moavia Read More Articles by Abu Abdullah Hasnain Moavia: 3 Articles with 3315 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.