رویے مار دیتے ہیں یہ لہجے مار دیتے ہیں

 میں ایک عام انسان کی حیثیت سے آپ سب کو بتانا چاھتا ہوں کہ زندگی بہت چھوٹی ہے اور اس چھوٹی زندگی میں ہم بہت کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ ہماری زندگی طرح طرح کی پریشانیوں اور تکلیفوں میں گھری ہوتی ہے۔۔ کسی کے گھرکے کرائے کے مسئلہ ،تو کسی کی نوکری کا مسئلہ اور کسی کی بیما ری کا مسئلہ اور تو اور کسی کے لیے رشتوں کو سمبھالنا بھی ایک مسئلہ۔۔۔ تو آخر ان سب مشکلات اور آزمائشوں سے ہم نکلیں بھی تو کیسے؟؟ ایک مشکل ختم نہیں ہوتی کہ نئی مشکل پہلے سے ہمارے استقبال کے لیے کھڑی ہوتی ہے ۔میری زندگی میں بھی بہت سی مشکلات موجود ہیں اور اسی طرحاں ایک پریشانی کے پیچھے دوسری پریشانی کھری ہے لیکن ان سب کے باوجود میں خوش رہنے کی پوری کوشش کرتا ہوں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ زندگی کا ایک حصہ ہیں ، ہمیں ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی کو گزارنا ہے تو کیوں نہ ہم بجائے پریشان ہونے کے یا رونے سے یا ناامید ہونے کے ہم اپنی زندگی کو جیسے تیسے ہی سہی اچھی گزارنے کی کوشش کریں کیونکہ میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جسکے ساتھ کوئی مسئلہ مسائل یا پریشانیاں نہ ہوں یہ تو زندگی کا حصہ ہیں ۔زیادہ دولت مند شخص بھی زندگی سے پریشانیوں کو دور نہیں کرسکتا تو ہمیں اﷲنے جتنا دیا ہے ہم اسی میں ہی خوش رہنا سیکھیں۔ اگر ہم پریشان ہوتے ہیں تو اس سے ہم اپنے آپ کو ہی نقصان پہنچاتے اور ہم اس سے کمزور ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے ہم پر بیماریوں کا حملہ کرنا آسان ہوجاتاہے اورٹینشن، شوگر ،بلڈپریشر جیسی خطرناک بماریاں شروع ہوجاتی ہیں۔

ہمیں اب ایک ایسا طر یقہ چنٓاہوگا جسکے ذریعے زندگی کو اچھا کر سکیں اس کے لیے سب سے ضروری چیز اپکا اپنا رویہ ہے۔آپکارویہ ایک ایسی طاقت ہے جس سے آپ سب کچھ حاصل بھی کرسکتے ہیں اور اپنا سب کچھ لٹا بھی سکتے ہیں ۔ہمارے پاس جب اتنی پریشانیاں ہوتی ہیں تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کا سارا بوجھ ہمارے کمزور کاندھوں پر آپڑا ہے لیکن اگر آپ یہ سوچیں کہ ابھی تو مشکل کچھ بھی نہیں ہے اور میں آنے والی تمام مشکلوں کا باآسانی مقابلہ کرسکتا ہوں تو یقین جانیے آپ کو کوئی مشکل مشکل نہیں لگے گی دنیا کی کوئی فکر آپ کو نہیں کھا سکے گی۔یہ رویہ ہی تو ہے جو آپ کو آنے والی زندگی کی شکل یا تو ایک نئی دلھن کی طرح خوبصورت دکھلاتا ہے اور آپ کو سارے راستے بہت صاف اورروشن دکھتے ہیں یا تو پھر ایک کالی گھٹا کی ترہاں دکھلاتا ہے جس میں آپکواپنے آگے کا راستا گھٹن اور اندھیر والا ملتا ہے اور آپ اس راستے میں جیتے جی مر جاتے ہیں ، کچھ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر پا تے اور اپکا حوصلہ اور ہمت سب ٹوٹ سی جاتا ہے۔

ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہمارے ساتھ سب برا ہی ہوتا ہے لیکن میرے نزدیک اچھا یا برا کچھ نہیں ہوتا ۔یہ ہما ری سوچ پر مبنی ہوتا ہے ،ایک ہی چیز کو کچھ انسان اچھا کہیں گے جبکہ دوسری جانب باقی لوگ اسی چیز کو برا کہیں گے تو اس بات سے ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ اچھا یا برا کچھ نہیں ہوتا بلکہ ہماری سوچ ،کردار اور رویہ اس کو جنم دیتے ہیں ۔اگر ہم اپنی زندگی کو اچھا سمجھیں گے تبھی وہ آپ کو اچھی لگنے لگے گی اور آپ کو زندگی جینے میں مزا آنے لگے گا اور آپ کو تما م مشکلات آسان لگنے لگیں گی ۔ہمیں بس ہر ایک چیز ،کام، لوگ یا کسی بھی پہلو کو اچھی سوچ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جو چیز آپ کو بری بھی لگتی ہو اس میں بھی کو ئی نہ کوئی اچھائی تلاش کریں چاہے وہ آپکے ماں باپ کا غصہ ہو یا آپکی بیگم کی تیز آواز ہو یا پھر بچوں کا شور ہو جس کی وجہ سے آپکی نیند ہی کیوں نہ خراب ہوتی ہو ایسے وقت میں بھی اگر ہم اپنے لہجے پر قابو رکھیں گے اور صبر کے ساتھ برداشت کریں گے تو یہی آپ کے اچھے رویے کی دلیل ہے۔آخر یہی زندگی ہے آپ کا رویہ ہی اسکو اچھا یا برا بنا سکتا ہے۔ہمیں اچھے رویے نبھا کرہی زندگی میں سکون اور اطمنان مل سکتا ہے کیو نکہ یہ انسان کے رویے اور لہجے ہی ہیں جوآپ کو اور دوسروں کو مار بھی سکتے ہیں یا پھر زندگی کو خوشی سے جینے کی امید دلا سکتے ہیں۔ اب سوچنا آپ نے ہے کہ آپ خود کو اور دوسروں کو مارنا چاہتے ہیں یا پھر خوشی کے ساتھ ایک اچھی زندگی جینا چاہتے ہیں۔
 

Waqas  Shahab
About the Author: Waqas Shahab Read More Articles by Waqas Shahab: 3 Articles with 3471 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.