ابھی سائن اپ کیجیے اور اپریل /مئی میں دستیاب 4 تاریخوں میں سے ایک تاریخ
کا انتخاب کیجیے
2020 گوگل نے COVID-19 کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے
ورچوئل ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے۔ یہ ورچوئل ورکشاپس اُن چھوٹے اور درمیانے
کاروباری اداروں کے لیے تیار کیے گئے ہیں جنہیں دنیا بھر میں ایسے چیلنجوں
کا سامنا ہے جن کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور ان کے سامنے ہمیشہ ”میں
اپنے کسٹمرز اور عملے کے ساتھ کس طرح رابطے میں رہوں؟“ اور”اپنے کاروبار کو
عمدگی سے چلانے کے لیے میں کیا طریقے استعمال کروں؟“ جیسے سوالات موجود
رہتے ہیں۔جیسا کہ ہر بادل میں امید کی کرن موجود ہوتی ہے اسی طرح موجودہ
غیریقینی صورت حال میں بھی کاروباری اداروں کے لیے موقع موجود ہے کہ وہ نئی
ڈیجیٹل اسکلز کو ترقی دیں اور پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھریں۔
ریموٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل میں تبدیلی کی غرض سے گوگل نے مفت ورچوئل ورکشاپ کا
اہتمام کیا ہے جو گوگل کی جانب سے پاکستانی کاروباری اداروں کی مدد کے وعدے
کا حصہ ہے ۔ یہ کورس فراہمی
Growwith Googleپروگرام کی ٹیم نے تیار کیا ہے
جسے ہم نے، COVID-19 کے محدود حرکت والے عرصے کے لیے ورچوئل میں تبدیل کیا
ہے۔
اپنے لیے درج ذیل تاریخوں میں سے کسی بھی ایسی تاریخ کا انتخاب کیجیے جو آپ
کے لیے بہت مناسب ہو۔مفت ورکشاپ کے لیے
سائن اپ کیجیے جس میں ہینڈی ڈیجیٹل
ٹولز پر توجہ دی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ایسے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے
مشورے اور ترکیبیں فراہم کی گئی ہیں جو اپنے کسٹمرز اور ملازمین، دونوں کے
ساتھ رابطے میں رہنا چاہتے ہیں۔ہر سیشن کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہے جس میں
گوگل کے ٹرینرزتربیت دیں گے۔ ان سیشنز کو ریکارڈ نہیں کیا جا سکے گا، لہٰذا
ان کو ضائع مت کیجیے۔
|