اس گاڑی کے سامنے مجرم فرار ہونے کا سوچتے بھی نہیں --- مختلف ممالک کی پولیس کے زیرِاستعمال دنیا کی تیز رفتار گاڑیاں

پولیس کا محکمہ ہر ملک میں قائم ہوتا ہے اور یہ محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس کا کام قانون نافذ کرنا ہوتا ہے- اس محکمے کی بہترین صلاحیتوں کا دارومدار اس کو ملنے والی جدید سہولیات پر ہوتا ہے جس میں ان کو دی گئی گاڑیاں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں- یہ گاڑیاں عام گاڑیوں سے کچھ مختلف اور جدید ہوتی ہیں اور بعض اوقات خوبصورت بھی- ہم یہاں دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ممالک کی پولیس کے زیر استعمال چند انتہائی تیز رفتار کاروں کا ذکر کر رہے ہیں٬ جن کے ذریعے یہ پولیس شہر بھر میں قانون نافذ کرتی ہے اور مجرموں کا پیچھا کرتی ہے اور ان کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتی ہے-

Lamborghini Gallardo
اٹلی کی پولیس کے لیے اس گاڑی میں بیٹھ کر فرار کی کوشش کرنے والے مجرم کا تعاقب کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے- طاقتور انجن کی حامل اس تیز رفتار کار کے مجرم کا پکڑا جانا یقینی ہے- اس گاڑی میں 560 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہوتا ہے جبکہ اس کی حد رفتار 325 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-

image


Mercedes-Benz Brabus Rocket
جرمن کاروں کے بارے میں تو لوگ جانتے ہی ہیں لیکن جرمنی کی پولیس کے پاس ملک کے اندر تیار کی جانے والی سب سے بہترین کاریں ہیں- اس گاڑی کا 6.3L V12 طاقتور انجن اسے 365.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے-

image


Lotus Evora
برٹش پولیس کے زیرِ استعمال اس گاڑی میں 280 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہے- اور برطانوی پولیس باآسانی کسی مجرم کا پیچھا کرتے ہوئے دبوچ سکتی ہے- اس گاڑی 3.5-liter کا وی 6 انجن نصب ہے-

image


Nissan Skyline GT-R
متحد عرب امارات کی پولیس کے زیرِ استعمال اس تیز رفتار گاڑی میں انتہائی طاقتور ٹوئین ٹربو چارچڈ وی 6 انجن نصب ہے جو کہ 565 ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے- ابوظہبی کی پولیس ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہتی ہے-

image


Ford Police Interceptor
Ford Taurus ایک تیز رفتار قانون نافذ کرنے والی گاڑی ہے۔ یہ گاڑی امریکہ کی پولیس کے زیرِ استعمال ہوتی ہے- یہ گاڑی 210 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں 3.5L وی 6 انجن نصب ہے-

image


Spyker C8
یہ خوبصورت سپر کار نیدر لینڈ کی پولیس کی زیرِ استعمال ہے اور اسے گاڑیاں بنانے والی ڈچ کمپنی Spyker Cars نے تیار کیا ہے- یہ گاڑی 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Lotus Exige Cruiser
یہ گاڑی برطانوی اور آسٹریلوی پولیس کے زیرِ استعمال ہے- اس گاڑی میں 220 ہارس پاور کی طاقت کا مالک انجن نصب ہے جبکہ اس کی حد رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- زیادہ تر مجرم اس گاڑی کو دیکھتے ہی بھاگنے کا ارادہ ہی بدل دیتے ہیں-

image


Lamborghini Huracan
یہ تیز رفتار گاڑی بھی اطالوی پولیس کے زیرِ استعمال ہوتی ہے- اس گاڑی میں 600 ہارس پاور کا انجن نصب ہے - اس انجن کی طاقت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں یہ گاڑی صرف 2.8 سیکنڈ کے مختصر سے وقفے میں ہی 97 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے لگتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: