امریکی جریدے ’فوربس‘ نے دنیا کے امیر ترین افراد کی
فہرست جاری کردی ہے- تازہ ترین فہرست میں دنیا کے2,095 ارب پتی افراد کو
شامل کیا گیا ہے- تاہم ہم یہاں دنیا کے 10 سب سے امیر ترین افراد کا ذکر
کریں گے-
Rob Walton
روب والٹن دنیا کے 10 امیر ترین شخص ہیں اور یہ وال مارٹ کے مالک ہیں- ان
کے اثاثوں کی کُل مالیت 54.1 بلین ڈالر ہے- |
|
Alice Walton
فہرست میں 9واں نمبر Alice Walton کا ہے جو کہ وال مارٹ کے بانی Sam Walton
کی صاحبزادی ہیں- ان کے اثاثوں کی مالیت 54.4 بلین ڈالر ہے-
|
|
Jim Walton
دنیا کی آٹھویں امیر ترین شخصیت کا تعلق بھی وال مارٹ سے ہی ہے- یہ وال
مارٹ کے بانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 54.6 بلین
ڈالر ہے-
|
|
Mark Zuckerberg
فہرست میں ساتواں نمبر مارک زکربرگ کا ہے جو سوشل میڈیا کی دنیا کی مشہور
ویب سائٹ فیس بک کے بانی ہیں- ان کے اثاثوں کی کُل مالیت 54.7 بلین ڈالر
ہے-
|
|
Amancio Ortega
دنیا کی چھٹے امیر ترین شخص کا تعلق اسپین سے ہے اور یہ کامیاب کاروباری
شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں- امانیکیو کے اثاثوں کی مالیت 55.1 بلین
ڈالر ہے-
|
|
Larry Ellison
لیری 59 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں- یہ
مشہور زمانہ سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کارپوریشن کے چئیرمین ہیں اور ایک
کامیاب کاروباری امریکی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں-
|
|
Warren Buffett
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر وارین بَفیٹ کا نام آتا ہے، جنہیں بہت سے
مالیاتی ماہرین ایک ’سٹار سرمایہ کار‘ قرار دیتے ہیں۔ وارن کے اثاثوں کی کل
مالیت 67.5 بلین ڈالر ہے-
|
|
Bernard Arnault & family
یہ فرانسیسی خاندان LVMH نامی کمپنی کا مالک ہے اور اس فہرست میں تیسرے
نمبر پر ہے- ان کے کل اثاثوں کی مالیت 76 بلین ڈالر ہے-
|
|
Bill Gates
شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس وقت بل گیٹس کے نام سے واقف نہ ہو-
ٹیکنالوجی کی دنیا کی مقبول ترین کمپنی مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اس
فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں- فوربس کے مطابق بل گیٹس کے کل
اثاثوں کی مالیت 98 بلین ڈالر ہے-
|
|
Jeff Bezos
دنیا کے امیر ترین افراد کی امریکی جریدے ’فوربس‘ کی تازہ ترین فہرست
میں امریکی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس 113 بلین ڈالر
کی مالیت کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور یوں یہ دنیا کے سب سے
امیر ترین انسان قرار پائے ہیں-
|
|