بچپن کی یادیں-- ایک عہد تمام – الوداع

Eugene Gene deitch
(August 8, 1924- April 16, 2020)
Gene deitchایک امریکی چیک مصنف ، عکاسی کرنے وال ، مزاح نگار، مصور ، اور فلم ڈائریکٹر تھے۔اُن کی وجہ شہرت کا سبب شہرہ آفاق کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری بنی جس کی ہدایت کاری کے فرائض اُنھوں نے بھی سرانجام دیے۔ٹام اینڈ جیری جس نے اس دنیا کے بچوں کے بچپن کو لازوال یادیں دیں ۔ ٹام اینڈ جیری دیکھنےکے لیے جلدی جلدی اسکول کا کام ختم کرنا۔۔۔۔جیری کو ٹام کو تنگ کرتے دیکھنا۔۔۔ٹام کو جیری کے پیچھے بھاگتے دیکھنا۔۔۔۔میرے بابا ٹام اینڈ جیری کی کیسٹ بنوا کے لائے تھے ۔۔میری ذاتی کیسٹس ۔۔اُف کیا امیری تھی ہفت اقلیم لگا ہو ہاتھ جیسے۔۔۔۔۔اُنھیں وی سی آر پر لگانا پھر کئی بار دیکھنا۔۔۔۔میری بہت خواہش تھی کے کبھی ٹام جیری کو پکڑلے اور ایسا ہوتا بھی مگر پھر جیری بھاگ نکلتا اب سمجھ اآیا کے اگر وہ اُسے پکر لیتا تو کہانی ختم ہوجاتی مزہ ختم ہوجاتا۔۔۔مجھے جیری سے بہت ہمدردی تھی کیونکہ کئی بار بیچارے ٹام کی غلطی نہ ہونے ہر بھی وہ پھنس جاتا۔۔۔ اصل زندگی میں بھی تو ایسا ہوتا ہے۔۔۔کبھی کبھی لگتا اصل میں جیری کو ٹام پسند ہے وہ اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا اس کے ساتھ کھیلنا چاہتا تھا۔وہ کہہ نہیں سکتا تھا جیری سمجھ نہیں سکتا تھا ۔۔۔ اصل زندگی میں بھی تو ایسا ہوتا ہے ۔۔۔سبھی لڑائیوں کے باوجود دونوں ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے۔۔۔۔۔آج بھی جب میں اُداس ہوتی ہو تو مجھے اپنے بچپن کی سب سے بڑی یادوں کا دورہ کرنا پڑتا ہے اور ٹام اینڈ جیری دیکھنا آج بھی پسند ہے مجھے۔۔۔اس نے میرے اندر کی چھوٹی بچی کو زندہ رکھا ہے۔۔۔۔شکریہ ٹام اینڈ جیری شکریہ۔۔ Gene Deitch

 

Mehreen fatima
About the Author: Mehreen fatima Read More Articles by Mehreen fatima: 14 Articles with 16160 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.