ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کی

ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ آج کل لڑکیوں کو ہر ادارے میں انٹرنس پر بٹھا یا جاتا ہے اور اس کے پیچھے ایک غلط سوچ چھپی ہوتی ہے جس کا مقصد مرد صارف(گاہک) کو اپنی طرف متوجہ کروانا ہوتا ہے جس کے لیے وہ ادارے ان کو پیسے دیتے ہیں اور لڑکیاں اپنی مجبوریوں کے خاطر ایسی جاب بھی کرتی ہیں۔ مگر ہم یہ نہیں جانتے کہ لڑکی ہے کیا؟ سب سے پہلا لڑکی کے ساتھ رشتہ آپ کی ماں کا ہے جو آپ کے باپ (یعنی کہ شوہر)کی خدمت اور بچوں کے ساتھ ساتھ اس کے ماں باپ ، اس کے بہن بھائی اور اسکے علاوہ اس شوہر کے رشتداروں تک کی خدمت کرتی ہے وہ بھی بنا کسی معاوضے کے۔ اور ہم اسی لڑکی کو جو کہ شا ید آپ کی ماں ہو سکتی ہے، یا پھر بہن، یا بیوی،یا گھر کی کوئی ملازمہ،یا آپ کے دفتر میں کام کرنے والی یا کوئی بھی لڑکی ہوسکتی ہے اس کے لیے ہم ایک غلط سوچ رکھتے ہیں کہ لڑکی ایک کمزور ،کم ضرف چیز ہے۔ میں لوگوں کی بات کو سہی نہیں مانتا کیونکہ جو لڑکی(ایک بوڑھی ماں)ہو کر اپنے جوان اور یہاں تک کہ بوڑھے بیٹے کی خدمت کے لیے بھی ہر وقت پیش پیش رہتی ہے و ہ بھلا کمزور کیسے ہو سکتی ہے؟

ہما رے معاشرے میں ایک بڑی عجیب بات ہے کہ مرد کو ایک لڑکی کے سامنے جھکنے کو ایک بہت ہی عیب کی بات اور اس مرد کو خود غرض سمجھا جاتا ہے۔ ایک عورت اور لڑکی کا لفظ صرف اس کے جوان اور بوڑھے ہونے کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔۔جوان ہے تو لڑکی اور بوڑھیا ہے تو عورت لیکن دوسری طرف لڑکا اور مرد کا فرق اس کی طاقت کے اعتبار سے سمجھا جاتا ہے۔آپ یہ دیکھتے ہیں کہ مرد تو بوڑھا ہو کہ بستر پر لیٹ جاتا ہے لیکن ایک لڑکی(عورت)اپنے بڑھاپے میں بھی بستر پر نہیں پڑتی بلکہ اپنے آخری دم تک شوہر اور بچوں کی خدمت خوشی خوشی کرتی ہے یہی اس کی محبت کی سب سے بڑی دلیل ہے تو وہ لڑکی جو آپ کی ساری زندگی خدمت کرتی ہے اس کے آگے جھکنے میں کیسا عیب ؟

لڑکی کی عزت کو کسی الفاظ جیسے کہ مس یا میڈم یا کسی اور لفظ کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ایک خود ہی بہت بڑی عزت ہے۔زرا سوچئے کہ جو لڑکی ایک مرد کے لیے اپنے ماں باپ، بہن بھائی سب کو چھور کرآتی ہے اور اپنی سا ری زندگی نئے لوگوں کے ساتھ گزارتی ہے اور اپنے خاوند کے ماں باپ تک کی خدمت کرتی ہے جو کہ دینی اعتبار سے اسکی ذمہ داری بھی نہیں ہے،ہم اسی لڑکی کے ساتھ ُبرا سلوک کرتے ہیں،ان پر اپنا حق جتاتے ہیں ،ان سے اونچی آواز میں بات کرتے ہیں اور تو اور اسے اپنے بہن بھائیوں کے سامنے اسے ذلیل کرتے ہیں اس کے بنائے ہوئے کھانوں میں نقص نکا لتے ہیں۔تو کیا یہ سب ہم ٹھیک کر رہے ہیں؟ بلکل نہیں۔ ہم پر زمیداری بنتی ہے ان کا خیال رکھیں ،ان کی حفاظت کے ساتھ قدر کریں، ان کی طاقت بن کر ساتھ کھڑے رہیں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ـ٭ لڑکی (عورت) خود ہی ایک بہت بڑی عزت ہے٭ جس کی وجہ سے ہی مرد کا کردار اور عزت پہنچانے جاتے ہیں۔
وقاص شہاب
 

Waqas  Shahab
About the Author: Waqas Shahab Read More Articles by Waqas Shahab: 3 Articles with 3469 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.