دنیا بھر میں کئی تحقیق ہوئیں اور یہ ثابت ہوا کہ وہ بچے جو کسی بھی قسم کی
مشکل کا شکار ہیں جذباتی لحاظ سے، غصہ یا اپنے اندرونی دباؤ کی وجہ سے ان
کی زندگی کو جانوروں کی بدولت بہت مثبت انداز میں بدلا جا سکتا ہے۔۔۔دنیا
بھر میں ایسے کئی علاج ہیں جن میں جانوروں کی مدد سے بچوں کی مشکل ترین
بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔۔۔یوں تو بچے محبت کے بھوکے ہوتے ہیں۔۔۔انہیں
جو بات پیار اور محبت سے سمجھائی جائے اس کا اثر ساری زندگی ان کے دماغ پر
رہتا ہے۔۔۔اور جانوروں کی وہ قسم جنہیں پالا جاتا ہے محبت کے ہی بھوکے ہوتے
ہیں۔۔۔وہ بچوں کی زبان کو نا صرف سمجھتے ہیں بلکہ انہیں جواب بھی دیتے ہیں۔۔۔
تنہائی پسند بچوں کا علاج
وہ بچے جو شرماتے یا جھجھکتے ہیں کسی کے سامنے آنے سے، یا بہت جلدی ڈر جاتے
ہیں لوگوں سے۔۔۔ایسے بچوں کے لئے بلی یا کتا بہترین پالتو جانور ہوسکتے
ہیں۔۔۔وہ اپنا ڈر ان جانوروں سے کہہ دیتے ہیں، اور وہ جانور ان کی باتوں کو
سمجھتے ہوئے نا تو انہیں پرکھتے ہیں اور نا ہی ان کا مذاق اڑاتے ہیں ۔۔۔بلکہ
ان کا ساتھ دیتے ہیں اور انہیں ہر جگہ آرام سے لے جاتے ہیں ان کے ساتھی بن
کر۔۔۔یوں بچوں میں اکیلے پن کی گھبراہٹ بھی نکل جاتی ہے۔
|