|
پاکستانی سیاست میں ماضی میں دو جماعتوں کی حکومت رہی ہے اور گزشتہ نصف صدی
سے صرف دو خاندانوں کے لوگ ہی اقتدار کی گدی پر بیٹھے نظر آئے- مگر حالیہ
الیکشن میں تبدیلی کی لہر نے ان دونوں خاندانوں کو اقتدار سے محروم کر کے
اپوزیشن کی گدی پر بیٹھنے پر مجبور کر دیا اور مسند اقتدار اس فرد کے حصے
میں آئي جس کو لوگ ایک کھلاڑی کے طور پر پسند کرتے تھے اور اس کے بعد اس نے
اپنی سماجی سرگرمیوں کی بنا پر سیاسی میدان میں نہ صرف جگہ بنائی بلکہ اتنی
کامیابی حاصل کی کہ ملک کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہو گیا ۔ عمران خان
کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے سے عام انسانوں کے اندر یہ جذبہ پیدا ہوا ہے
کہ اگر وہ بھی سماجی بھلائی کے کام کریں گے تو ایک نہ ایک دن ان کو بھی
وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنا نصیب ہو سکتا ہے ایسی ہی کچھ ہستیوں کے بجارے
میں ہم آپ کو آج بتائيں گے جو کہ ہماری نظر میں مستقبل میں وزیراعظم کی
کرسی پر بیٹھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
1: شان شاہد
شان شاہد کی حب الوطنی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ وہ ہمارے بہت سے سیاستدانوں
سے زيادہ ملک میں وطن کا اور ہم وطنوں کا درد رکھتے ہیں- اس کا اظہار ان کی
بنائی گئی فلموں سے بھی ہوتا ہے یہاں تک کہ بھارتی فلموں کی جانب سے ملنے
والی آفرز بھی انہوں نے اسی وجہ سے ٹھکرا دیں کیوں کہ ان کے مطابق بھارت کی
پاکستان سے دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور وہ ان کی فلموں میں کام کر کے
ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتے- اس کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت ان
کو وزیر اعظم کی کرسی کا بہترین امیدوار بناتی ہے-
|
|
2: حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے ان خوبرو اور اسمارٹ اداکاروں میں ہوتا
ہے جو کہ اپنے منفرد نقطہ نظر کے سبب عوام میں بہت پسند کیے جاتے ہیں اور
وہ سیاسی معاملات میں بھی بہت بصیرت رکھتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی
میدان میں بھی وہ مقابلے کا امتحان پاس کر چکے ہیں یہ تمام باتیں حمزہ علی
عباسی کو پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کا اہل
ثابت کر تے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کب عملی سیاست میں قدم رکھتے ہیں-
|
|
3: مہوش حیات
عام طور پر خواتین اداکارائیں خود کو سیاست سے دور ہی رکھتی ہیں مگر مہوش
حیات کا معاملہ اس حوالے سے قدرے مختلف ہے کہ تمغہ حسن کارکردگی کے حصول کے
بعد وہ اکثر سیاسی و سماجی معاملات میں پیش پیش نظر آتی ہیں اور اس حوالے
سے ایک واضح نقطہ نظر رکھتی ہیں- اس وجہ سے اگر ملک کے دینی حلقوں کو خاتون
کی وزارت عظمی پر اعتراض نہ ہو تو مہوش حیات ایک اچھا اضافہ ثابت ہو سکتی
ہیں-
|
|
4: شاہد آفریدی
اکثر لوگ شاہد آفریدی کا موازنہ عمران خان سے کرواتے ہیں اور اس میں کوئی
شک نہیں ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں کئی حوالوں سے مماثلت پائی جاتی ہے-
شاہد آفریدی بھی عمران خان کی طرح بین الاقوامی طور پر بہت شہرت کے حامل
ہیں اس کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور
عمران خان کی ہی طرح قائدانہ صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں- اس کے ساتھ
ساتھ ان کی شخصیت کی وجاہت اور خوبصورتی بھی انہیں دوسروں سے زیادہ موثر
بناتی ہے امید ہے کہ وہ جلد ہی عملی سیاست میں بھی قدم رکھیں گے-
|
|
5: اقرار الحسن
اقرار الحسن دوسرے ٹی وی اینکرز کی طرح صرف سماج سیوا کے پروگرام ہی نہیں
کرتے ہیں بلکہ عملی طور پر ان کی بہادری انہیں ملک کی برائیوں کی نشاندہی
کرنے والا بھی بناتی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے لوگ نہ صرف ان پر اعتبار
کرتے ہیں بلکہ اپنا نجات دہندہ بھی سمجھتے ہیں ان کی یہ خصوصیات اس بات کی
جانب اشارہ کرتی ہے کہ اگر وہ عملی سیاست میں قدم رکھیں گے تو لوگ ان کی
بات کو نہ صرف اہمیت دیں گے بلکہ کامیاب بھی کریں گے-
|
|
یہ ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے اس میں ابھی بہت سارے اور افراد بھی شامل ہو سکتے
ہیں اگر آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس فہرست میں کوئی اور بھی شامل ہو سکتا
ہے تو آپ کمنٹ کر کے اس حوالے سے اپنی رائے دے سکتے ہیں-
|