جلال الٰہی کی جھلک

تحریر:ناصرحمید:لاہور
بلاشبہ متکبروسرکش قوموں کا سورج غروب ہونا شروع ہو گیا ہےUAE نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیاہے2020 ایکسپو کینسل کردی گئی سعودیہ عرب دنیا سے آئے ملازموں کو ملک بدرکررہا ہے آسٹریلیا میں موجود تمام غیر ملکیوں کو زندہ رہنے کیلئے فی ڈالر5گھنٹے کام کرنا پڑ رہا ہے۔چین امریکہ اوربرطانیہ میں غیر ملکی کاروباری اپنی معاشی تباہی کے بھیانک مناظر دیکھ اورسوچ کرہلکان ہورہے ہیں اِس دنیا کو اپنی تین سو سال کی ترقی کا بہت زعم تھا امریکہ یورپ جنہوں نے اپنی سپیس شیلڈ تک بنائی ہوئی تھی اُلٹے منہ گرے پڑے ہیں ایک انتہائی چھوٹے کرونا وائرس نے اس دنیا کی تین سو سال کی ترقی کو زیرو کر دیاہے آسمانوں پر اُڑتے جہاز زمین پر اُتروا دیئے سمندر بحری جہازوں سے خالی ہوچکے ہیں تیل کی کمائی پر پلنے والے جو کہتے تھے کہ نہ تیل ختم ہوگا نہ غربت آئے گی اب وہ پی سکتے ہیں تو تیل پی لیں پانی کی جگہ ایٹم بم میزائل،توپ ٹینک ڈرون جدیدترین جنگی جہازاورنجانے کیاکیا بنانے والے سب کسی بے بس اور حقیرمخلوق کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے ہیں سب کچھ کسی کام کا نہیں اور وہیں پڑا رہ گیا آج کے کسی انسان نے سوچا تھا؟ کہ وہ اس قدر بے بسی کے یہ دن دیکھے گا؟2020 چڑھا مبارکیں پارٹیاں خوشیاں ہیپی نیو ائیر لے لو نیو ایئرکیسا چڑھا پھر سال بے شک بندہ انتہائی سیاہ کار وخطاکار ہے پر پھربھی مجھ پراﷲ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس کے ہونے پر یقین کامل رکھتاہوں میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں اﷲ رب العزت جلال کی ایسی جھلک دیکھوں گاخالق ومالک نے الٹا کر رکھ دیاایک لمحے میں ساری دنیا کوبے شک سب زمانے اورسب مخلوقات اسکے ہیں قربان جاؤں اپنے اﷲ رحمٰن کے میں اﷲ سبحانہ وتعالیٰ سے اُس کی پناہ مانگتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ مجھے تو اُسکی طاقت کی معمولی جھلک دیکھ کر قیامت کا احساس ہو گیاابھی ہواؤں اور پانیوں کو حکم نہیں ہوا زمین کو حکم نہیں ہواصرف خورد بین سے بمشکل نظر آنے والا ایک عجیب حرکت کرنے والا وائرس ہے جس کے ڈر سے تصورات دم توڑے جا رہے ہیں۔بے شک میرارب تعالیٰ قدرت والااور غالب ہے خیال رہے کہ اس نے رحم نہ فرمایااور خوراک کیلئے بلوے شروع ہوئے تو یہ جو کاغذ کا نوٹ اور پلاسٹک کا کریڈٹ کارڈ ہے اسے ہم کھا کر بھوک نہیں مٹا سکیں گے جب بھوک غالب آجائے تو کونسا قانون؟کونسی تہذیب؟

کونسی معاشرت؟کونسی اخلاقیات؟بھوک سب کچھ بھلادیتی ہے بھوکوں کی کوئی تہذیب کوئی اخلاقیات نہیں ہوتی انسانی تاریخ شاہدہے بھوک انسان کوجانوروں سے بھی بدتربنادیتی ہے
 

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 512676 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.