چھوٹی بہن بڑی بہن کے موٹاپے کا سبب ہوتی ہے--- سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشاف کردیا

image


عام طور پر ہمارے معاشرے میں چھوٹا ہونا بہت ہی نقصان کا سبب ہوتا ہے کیوں کہ ایک جانب تو چھوٹے کو بڑے بہن بھائیوں کے ناز نخرے اٹھانے پڑتے ہیں ان کی ڈانٹ سننی پڑتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے حصے میں ہمیشہ بڑے بہن بھائیوں کے پرانے کپڑے اور استعمال کی ہوئی چیزیں ہی آتی ہیں- مگر اب سائنسدانوں نے ایک اور ایسا حیران کن انکشاف کر دیا ہے جس نے چھوٹوں کی مظلومیت پر تصدیق کی مہر لگا دی ہے- سائنسدانوں کے مطابق چھوٹی بہن بڑی بہن کے موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے تفصیلات کے مطابق 26812 سوئڈش خواتین پر کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق بڑی بہنیں ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کے مقابلے میں 4۔2 فیصد زيادہ وزن کی حامل ہوتی ہیں اور اس کی وجوہات کو بیان کرتے ہو‎ۓ سائنسدانوں نے مختلف نظریات پیش کیے ہیں جن پر ابھی تحقیقات جاری ہیں-

1: ماں کا پہلا حمل
بڑی بہن جو کہ پہلے پیدا ہوتی ہے اس وقت میں ماں کے رحم کو خون پہنچانے والی خون کی نالیاں بہت باریک ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ماں کے رحم میں موجود پہلا بچہ ہمیشہ کمزور ہوتا ہے- اس وجہ سے قدرتی طور پر اس بچے کے جسم میں یہ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ حاصل ہونے والی غذا کو جسم میں چکنائی کی صورت میں جمع کر کے رکھ لیتی ہے تاکہ بوقت ضرورت کام میں لائی جا سکے- جسم کی یہ عادت ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد اتنی پختہ ہو جاتی ہے کہ اس کی وجہ سے بڑی بہنیں 29 فیصد تک چھوٹی بہنوں کے مقابلے میں زیادہ موٹی ہوتی ہیں-
 

image


2: ماں زیادہ دودھ پلاتی ہے
ایک اور نظریہ کے مطابق پہلی اولاد کو ماں زیادہ توجہ دیتی ہے اور اس وجہ سے اس کو زیادہ دودھ پلاتی ہے کیوں کہ اس وقت میں اس کے پاس اس اولاد کے علاوہ کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی ہے- اس وجہ سے وہ اس کو زیادہ دودھ پلاتی ہے اور جس سے اس بچی کی اشتہا میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس کو زیادہ کھانا کھانے کی عادت ہو جاتی ہے جو تاعمر رہتی ہے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے-
 

image


3: زیادہ لاڈ پیار کے سبب
عام طور پر پہلے بچے کے چونچلے اور لاڈ زیادہ اٹھائے جاتے ہیں اور ایسے بچوں کو بچپن ہی سے فاسٹ فوڈ اور چاکلیٹس وغیرہ کا عادی بنا دیا جاتا ہے جو کہ بڑی عمر کو پہنچ کر موٹاپے کا باعث بن جاتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: