ایک دن ایسا آئے گا جب گھر چمک رہا ہوگا۔۔۔ہر چیز قرینے سے اپنی جگہ پر
ہوگی، دیواروں کا رنگ و روغن ہر داغ سے محفوظ ہوگا۔۔۔گھر میں کوئی شور نہیں
ہوگا۔۔۔بار بار کچن سمیٹنا نہیں پڑے گا۔۔۔کیونکہ بچے بڑے ہوجائیں گے۔۔۔اور
جب یہ بچے بڑے ہوجائیں گے تو کوئی اپنی تعلیم کی وجہ سے اور کوئی اپنی شادی
کی وجہ سے دور ہوجائے گا۔۔۔پھر ان کا وہ بچپن ، اور ان کی وہ شرارتیں سب
ایک خواب بن کر سوجائے گا۔۔۔
آج کل ہر کوئی اپنے بچوں کی شرارتوں سے پریشان ہے۔۔۔ہر وقت گھر پھیلا دیتے
ہیں۔۔۔پینٹ دیوار پر کیسے لگ گیا، تیل کی شیشی کیسے گر گئی، صوفہ پر چاک کے
نشانات کس نے ڈالے، یہ چیخ رہے ہو یا کھیل رہے ہو جیسے نعرے ہی سنائی دیتے
ہیں۔۔۔لیکن یقین مانیں یہی وقت ہے بچوں کو کھل کر کھیلنے کی اور جینے کی
آزادی دینے کا۔۔۔پھر آپ کو بھی یہ آسان وقت نہیں ملے گا۔۔۔نا تو گھر میں
مہمان آنے ہیں اور نا ہی کوئی آپ کو آپ کی صفائی پر میڈل پہنائے گا۔۔۔بار
بار گھر کو مت سمیٹیں۔۔۔جب بچے کھیل کر تھک جائیں تب ایک ہی بار ان کے کئے
ہوئے پھیلاوے کو سمیٹ لیں۔۔۔
|