کورونا لاک ڈاؤن: فطرت سے تعلق جوڑنے کے آٹھ طریقے

کووڈ انیس بیماری کے لاک ڈاؤن کے دوران فطرتی ماحول سے تعلق پیدا کرنا بہت مفید ہو سکتا ہے۔ یہ تعلق انسانوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بہت مناسب خیال کیا گیا ہے۔

اجازت ہے تو چہل قدمی کے لیے باہر نکلیں
ہریالی والے علاقوں میں سیر یا واک کرنا ذہنی اسٹریس کو کم کرنے کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے۔ گھر کے باہر کھلے ماحول میں ہلکی پھلکی ورزش بھی ایک اور مثبت فعل ہو سکتا ہے۔ بھیڑ کے علاقوں سے دور رہتے ہوئے واک یا ورزش جسمانی چستی اور ذہنی صلاحیتوں کے لیے مفید ہے۔

image


باہر نہیں تو گھر میں رہیں اور لطف اٹھائيں
اگر آپ کے لیے گھر سے باہر نکلنے میں مشکلات حائل ہیں تو گھر میں رہتے ہوئے باہر کے سبزے اور ہریالی کا لطف اٹھائیں۔ اپنی کھڑکی سے باہر نظر آنے والی ہریالی یعنی گھاس، درختوں، پودوں اور جھاڑیوں کو دیکھنا بھی صحت کے لیے مفید ہے۔ ہوا کی سرسراہٹ اور پودوں کی رگڑ سے پیدا ہونے والی آوازیں بھی سکون دیتی ہیں۔

image


ورچوئل وزٹ
لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیشنل پارکس بند ہیں۔ سفر کی سہولت دستیاب نہیں تو ایسے میں کئی نیشنل پارکوں کی ویب کیمروں سے نشر کی جانے والی لائیو نشریات سے محظوظ ہوں۔ اس ویب کیم سے جانوروں کے اندرونی رہائشی علاقے بھی دیکھے جا سکتے ہیں جہاں عام طور پر رسائی ممکن نہیں ہوتی۔

image


زیر سمندر کی سیاحت
نیشنل پارکس کی طرح مختلف چڑیا گھروں اور ایکوریم نے بھی اپنی نشریات ویب کیم سے شروع کر رکھی ہیں۔ ان سے بھی لاک ڈاؤن میں معلومات اور لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کچھ دیر کے لیے پانی کا تالاب دیکھنا بھی سکون دیتا ہے۔

image


پرندوں کو دیکھیں
لاک ڈاؤن میں گھر پر رہتے ہوئے اڑتے پرندوں یا دوسری حیاتيات کی سرگرمیوں پر غور کریں۔ اپنی بالکونی سے نظر آنے والے پھول دیکھیں۔ ان سب سے سکون میسر ہوگا۔ برطانیہ میں ایک دوسرے کو علی الصبح پرندوں کی تصویر بنا کر بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

image


پرندوں کو کھانا کھلائیں
کورونا لاک ڈاؤن میں خود یا اپنے بچوں کے ساتھ فضا میں اڑتے پرندوں کو خوراک دینا بھی ایک اچھا مشغلہ ہو سکتا ہے۔ اپنی بچی ہوئی خوراک کسی برتن میں ڈال کر گھر کے باہر رکھ دیں اور کچھ دیر بعد آنے والے پرندوں کو دیکھیں۔ یہ بھی ایک فرحت بخش عمل ہے۔

image


کیڑوں کی حفاظت
کووڈ انیس سے بچنے کے لاک ڈاؤن میں ایک اور سرگرمی کیڑوں کو پناہ دینے میں ہے۔ اس کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں۔ گھر کے باہری جگہ یا بالکونی میں ایک ڈھانچہ کھڑا کر کے اسے کیڑوں کا مسکن بنایا جا سکتا ہے۔

image


باغبانی شروع کر دیں
باغبانی ایک انتہائی تخلیقی اور قدرتی ماحول سے دوستی کا مشغلہ قرار دیا جاتا ہے۔ چھوٹے بڑے گملوں یا بیکار برتنوں میں سبزیوں اور پھولوں کے پودے لگا کر ان کی افزاٴش کا انتظار کریں۔ باغبانی کا ہر مرحلہ آسودگی اور راحت کا باعث ہو گا۔

image

Partner Content: DW

YOU MAY ALSO LIKE: