روزے کی حالت میں ہونے والے سر درد کی جوہات اور اس کا علاج

image


اللہ تعالیٰ نے تمام مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں اس وقت عام طور پر روزہ تقریباً چودہ سے پندرہ گھنٹوں کے دورانیے کا ہے اور موسم عام طور پر گرم ہے- اس حالت میں دن بھر کے روزے کے سبب اکثر افراد سر درد کی شکایت کرتے ہیں اور بعض افراد کا یہ درد اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ الٹی کا باعث بنتا ہے اور اس سے روزے کے ضائع ہو جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے-

روزے کی حالت میں سر درد کی علامات
روزے کے باعث ہونے والا سر درد ماتھے کے سامنے والے حصے کی جانب ہوتا ہے اس میں عام طور پر ہونے والے درد کی طرح دھمک نہیں ہوتی ہے مگر مائگرین کے مریضوں کے سر میں ہونے والا یہ درد بہت شدید ہوتا ہے- اس کے علاوہ عام طور پر جو لوگ بار بار عام زندگی میں بھی سر درد کا شکار ہوتے ہیں ان کے سر میں روزے کے باعث ہونے والے سر درد کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں-

روزے کی حالت میں سر درد کی وجوہات
ہائپو گلائسیمیا

عام طور پر جب انسان اییک طویل وقت تک کچھ نہیں کھاتا ہے تو اس کے سبب اس کے خون میں شکر کی مقدار عام طور پر موجود مقدار سے کم ہونے لگتی ہے جو کہ سر کے درد کا باعث بن سکتی ہے- مگر ماہرین کے نزدیک یہ کوئی حتمی وجہ نہیں ہو سکتی ہے کیوں کہ اکثر اوقات جب کہ خون کے اندر شکر کی مقدار نارمل لیول پر بھی ہو تو اس صورت میں بھی سر کا درد ہو سکتا ہے-
 

image


چائے وغیرہ کے سبب
اکثر لوگ جو کہ چائے پینے کےعادی ہوتے ہیں یا پھر کسی اور قسم کا نشہ کرتے ہوں جیسے تمباکو نوشی وغیرہ کرتے ہوں مگر روزے کے سبب وہ ایک طویل وقت تک چائے وغیرہ نہیں لے سکتے ہیں اس وجہ سے ان کے جسم میں کیفین کی کمی واقع ہو سکتی ہے اور یہ کمی بھی سر درد کا باعث بن سکتی ہے-

پانی کی کمی کے سبب
چودہ پندرہ گھنٹے تک پانی نہ پینے کے سبب انسان کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے کیوں کہ جسم میں پانی کی کمی کے سبب نائٹروجنی مادوں کی شرع میں اضافہ ہو سکتا ہے جو کہ سر درد کا باعث بن سکتی ہیں-

مگر روزے کے سبب سر درد کی وجوہات کے حوالے سے اب تک ماہرین حتمی طور پر کچھ بھی کہہ سکنے سے قاصر ہیں اور صرف مفروضات کی بنیاد پر نظریات پیش کر رہے ہیں-
 

image


روزے کے سبب سر درد کا علاج
اس سر درد سے بچنے کے لیے سب سے پہلے چائے وغیرہ اور اس جیسے دوسرے نشوں سے رمضان سے پہلے ہی جان چھڑا لینی بہتر ہے- اس کے علاوہ سحر اور افطار کے بعد پانی کی مناسب مقدار لے لیا کریں اس کے ساتھ اپنی ڈائٹ کا خیال رکھیں اور اس کو متوازن رکھیں اس کے باوجود بھی اگر سر درد ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: