وزیراعظم عمران خان کے ایسے خوبصورت کُرتے جو ہر کسی کے لیے عید کا بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں

image


وزیر اعظم عمران خان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جن کے انداز کو اس وقت سے مقبولیت عام حاصل تھی جب کہ وہ صرف ایک کھلاڑی تھے ۔ ان کی یہ شہرت صرف پاکستان کی سرحدوں تک ہی محدود نہ تھی بلکہ ان کے متاثرین دنیا بھر میں موجود تھے جو کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دیوانے ہو جاتے تھے- اور اب جب کہ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ہیں تب بھی ان کے انداز نے فیشن کی حیثيت اختیار کر لی ہے ان کے پشاوری چپلی پہننے کے انداز نے ایک جانب تو دنیا بھر میں پشاوری چپلی کو کپتان چپلی کے نام سے مشہور کر دیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کے آرڈرز میں بھی بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اب عمران خان کے پہنے جانے والے کرتے بھی عوام میں کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں اور لوگ ڈیزائنرز کے ملبوسات کے بجائے عمران خان کے پہنے گئے مختلف رنگوں کے کرتوں کا انتخاب عید کے ملبوسات کے طور پر کر رہے ہیں-

1: سرخ کرتا
اس وقت سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ریڈ ٹوئٹر ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس کے ساتھ عمران خان کی سرخ کرتے میں ملبوس تصاویر ٹرینڈ کر رہی ہیں کیوں کہ عوام رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں مگر لاک ڈاون کی وجہ سے بازار جا کر عید کی خریداری کرنے سے قاصر ہیں- اس وجہ سے خان صاحب کا یہ سرخ کرتا ان افراد کے لیے بہترین چوائس ہو سکتا ہے جو کہ اس عید پر کچھ الگ پہننا چاہتے ہیں-

image


2: نیلا کرتا
ہلکے نیلے رنگ کا کرتا اور اس کے اوپر ڈارک رنگ کی ویسٹ کوٹ ایسے افراد کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے جو کہ خوبصورت اور ٹھنڈے رنگ پہننا پسند کرتے ہیں اور گریس فل نظر آنے کے خواہشمند ہوں-

image


3: سفید کرتا
سفید رنگ ہر موقع پر پہنا جانے والا رنگ ہے جو کہ گرمی کے موسم میں بہت اچھا اور ثھنڈا تاثر دیتا ہے اس کے ساتھ ویسے تو ہر رنگ کی ہی ویسٹ کوٹ اچھی لگتی ہے مگر کالے رنگ کی ویسٹ کوٹ اس سوٹ کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہے-

image


4: ملیشیا کے رنگ کا کرتا
ڈارک گرے رنگ کا یہ کرتا ہر قسم کی رنگت اور عمر کے افراد کی پسند ہو سکتا ہے اس رنگ کے اندر ایک خوبصورتی ہے جو کہ پہننے والے کو بھی اسمارٹ بنا دیتی ہے-

image


5: نیلا کرتا اور سفید شلوار
عید کے لیے یہ بہترین لباس ثابت ہو سکتا ہے کھلتا ہوا نیلا رنگ ایک جانب تو گرمی کے اس موقع پر بہت ٹھنڈک کا تاثر دے رہا ہے اس کے ساتھ اس کی تیاری میں استعمال کپڑا بھی گرمی کی مناسبت سے ہے اور بہت خوبصورت لگ رہا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: