پانچ ایسی نشانیاں جو صرف پیدائشی طور پر ذہین لوگوں ہی میں ہوتی ہیں


اس آرٹیکل کا عنوان دیکھ کر ہر کوئی یہی سمجھ رہا ہوگا کہ اس آرٹیکل میں ذہین لوگوں کی ایسی نشانیاں ہوں گی کہ جس کی آنکھیں بڑی ہوں یا جس کا سر بڑا ہو یا جس کے جسم کے فلاں حصے پر ایسا نشان ہو تو ایسا انسان بہت ذہین ہوتا ہے اور ایسا دماغ لے کر پیدا ہوگا جو کہ اس کی زندگی بدل دے- مگر یاد رکھیں کوئی بھی ذہین انسان ایسی باتوں پر کبھی بھی یقین نہیں رکھے گا کیوں کہ ذہانت کوئی درخت پر لگا پھل نہیں ہے جو کہ اتار کر کھا لینے سے انسان ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کر لیتا ہے بلکہ ذہانت درحقیقت کچھ ایسی خصوصیات کے مجموعے کا نام ہے جو کہ کسی بھی انسان کے اندر موجود ہونے کی صورت میں اسے دوسروں سے زیادہ کامیاب بناتا ہے۔ اور یہ خصوصیات ہر انسان میں پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ان خصوصیات کو اجاگر کیا جائے اور ان کو بہتر بنایا جائے آج ہم اسی حوالے سے ذہین لوگوں کی نشانیاں بیان کریں گے-

1: دیر تک جاگنا
ذہین لوگوں کی اہم ترین نشانی یہ ہوتی ہے کہ وہ رات گئے تک جاگتے ہیں البرٹ آئن اسٹائن بھی رات دیر تک جاگتا رہتا تھا مگر یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ذہین لوگ رات گئے تک کسی نہ کسی کام کے لیے جاگتے ہیں- اور اس کے بعد دن میں دیر تک سوتے نہیں رہتے ہیں بلکہ صبح کے اجالے کے ساتھ جاگ کر محنت کرتے ہیں اور اپنے کام کی تکمیل کرتے ہیں دوسرے لفظوں میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ ذہین لوگ عام انسانوں کے مقابلے میں کم سوتے ہیں-

image


2: تنہا رہنا پسند کرتے ہیں
ذہین لوگ اگرچہ لوگوں سے گھبراتے نہیں ہیں اور نہ ہی وہ تنہائی پسند ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود انہیں دن بھر کا کچھ وقت اپنے ساتھ گزارنے کے لیے لازمی چاہیے ہوتا ہے جس میں وہ اپنے ساتھ کچھ وقت گزار سکیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے پلان کر سکیں-

image


3: بزلہ سنج تھے
ذہین افراد ایک اچھی حس مزاح کے حامل ہوتے ہیں وہ بہت حاضر جواب ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کی گفتگو کے اندر مزاح کی چاشنی ہوتی ہے وہ ہنسنا اور ہنسانا جانتے ہیں اور یہی بات ان کی ذہانت کی دلیل ہوتی ہے جو ان کو دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کامیاب بناتی ہے-

image


4: خود سے باتیں کرتے ہیں
ذہین لوگوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ خود سے باتیں کرتےہیں اپنے منصوبوں اپنے خوابوں کے بارے میں خود کو بتاتے ہیں اور اس کے بعد ان کی تکمیل کی پلاننگ کرتے ہیں اس طریقے سے ایک جانب تو وہ خود کو حوصلہ دیتے ہیں اور دوسری جانب اپنے دماغ میں موجود منصوبوں کو لفظوں میں ڈھالتے ہیں-

image


5: سوچ بچار کرتے ہیں
اگر آپ کسی بھی معاملے میں بہت سوچ بچار کرتے ہیں اور کام کرنے سے قبل اس کے لیے پریشان ہوتے ہیں تو مبارک ہوں آپ ذہین ہیں کیوں کہ ذہین لوگوں کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ وہ ہر کام بہت سوچ بچار کر کے اچھے طریقے سے کرتے ہیں اور جب تک کام ہو نہ جائے اس کام کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں- اور یہی سوچ بچار ان کے آئی کیو لیول کو عام انسانوں سے بہتر بناتے ہیں اور ان کو ذہین ثابت کرتے ہیں -

image
YOU MAY ALSO LIKE: