کورونا وائرس: 5 پاکستانی دوست اور 17 دن میں 5 اموات، دکھ بھری داستان

image


کورونا وائرس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ یہ وائرس اپنے پیچھے ایسی داستانیں رقم کر رہا ہے جنہیں ایک طویل عرصے تک فراموش نہیں کیا جاسکے گا- ایسی ہی ایک چونکا دینے والی داستان انگلیںڈ کے شہر برمنگھم میں کورونا وائرس کی وجہ سے موت کا شکار بننے والے 5 پاکستانی دوستوں کی بھی ہے-

ان پانچوں پاکستانی دوستوں کو کورونا وائرس نے صرف 17 دن کے مختصر سے عرصے میں ہی اپنا نشانہ بنا لیا- صرف 17 دن میں کورونا کی وجہ سے موت کا شکار بننے والے پانچوں دوست اپنے پیچھے اپنے پیاروں کے لیے صرف یادیں چھوڑ گئے-
 

image


10 میل کے دائرے میں رہتے ہوئے، یہ ادھیڑ عمر افراد نذیر اعوان ، چودھری اسلم وسان ، میاں ظفر ، عمر افضل ، اور جواد اقبال پچھلے مہینے اپنے ابدی ٹھکانے کی طرف چلے گئے۔

ان دوستوں نے کئی دہائیاں ایک ساتھ گزاریں اور برمنگھم میں ان کی کیریر کی کوششیں، انسان دوستی کی سرگرمیاں، سائیکل چلانے کا ان کا جنون اور ان کی کاروباری کامیابیاں اب بھی لوگوں کے درمیان موضوع بنی ہوئی ہیں اور یہی خوبصورت یادیں لوگوں کے پاس ان دوستوں کے ورثے کے طور پر موجود ہیں-
 

image


ان دوستوں کا گٹھ جوڑ کوئی نہیں توڑ سکا لیکن موت کے بعد اب ان کے گھروں میں ایک ایسا خلا باقی رہ گیا جو کبھی نہیں پُر ہوسکے گا

ایک وقت تھا جب یہ سب گرم اور سرد خبروں کے بارے میں گپ شپ کرتے ہوئے چائے کے کپ لئے اکٹھے بیٹھتے تھے اور ان کی ہنسی ماحول میں گونجتی تھی۔
 

image


لوگوں کے مطابق ان دوستوں نے غیر مسلم ملک میں اقلیتی گروہ سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنی کمیونٹی کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا-

یہ دوست اکثر خیراتی پروگراموں، تقریبات اور اجتماعات اور تقریبات میں شرکت کرتے تاکہ فلاحی کام سرانجام دیے جاسکیں۔ اس کے علاوہ ان دوستوں نے کئی مقامی افراد کو اپنے کاروبار میں ملازمت بھی فراہم کی-

ان دوستوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی اس اچانک موت پر تاحال صدمہ میں ہیں اور برمنگھم کے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقلیتوں کی بڑی آبادی والے علاقوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں- جیسے کہ سمال ہیلتھ ، ہال گرین ، اور اسپارخیل جیسے علاقوں میں اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: