کچھ ایسے روزمرہ کے کام جو ہمیں دھیرے دھیرے موت کے منہ میں لے جا رہے ہیں

image


صبح اٹھنے سے لے کر رات کو بستر پر جانے تک دن کے چوبیس گھنٹوں میں ہم لوگ سینکڑوں کام انجام دیتے ہیں ان میں سے بہت سارے ایسے کام بھی ہوتے ہیں جو کہ ہماری عادات میں شامل ہو جاتے ہیں اور ہم بغیر سوچے سمجھے کہ یہ ہماری صحت کے لیے مفید ہیں یا نہیں عادتاً انجام دیتے رہتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ عادات کے بارے میں بتائيں گے جو کہ بظاہر بے ضرر ہوتی ہیں مگر دھیرے دھیرے ہمیں موت کے منہ میں لے کر جا رہی ہوتی ہیں-

1: ٹی وی دیکھنا
عام طور پر ٹی وی دیکھنا ایک سستی اور آرام دہ تفریح کا ذریعہ ہے جس کو دیکھنے کی عادت چھوٹے بڑے گھر کے ہر فرد کو ہو سکتی ہے- مگر ماہرین کے مطابق دن کے چوبیس گھنٹوں میں تین گھنٹے تک لگاتار ٹی وی دیکھنے والے افراد اپنی زندگی کو آدھا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں- امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق لگا تار ٹی وی دیکھنے کے باعث انسانی اعصاب اور شریانوں میں کھنچاؤ پیدا ہو جاتا ہے جو کہ دل کے دورے کا سبب بھی بن سکتا ہے-

image


2: بغیر بھوک کے کھاتے رہنا
عام طور پر اکثر لوگوں کو اس بات کی عادت ہوتی ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں اس کے لیے کبھی وہ اسنیکس لیتے ہیں تو کبھی ان کو ہضم کرنے کے لیے سافٹ ڈرنک اور اس طرح اگلے کھانے کا وقت ہو جاتا ہے- اس طرح کرنے سے ایک جانب تو بے وقت کھانے کے سبب ان لوگوں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے ان کے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے ذیابطیس ، دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے جو ان کو موت کے منہ بھی دھکیل سکتا ہے-

image


3: گردن کی ہڈیوں کا چٹخانا
عام طور پر اکثر لوگ اپنی گردن کی ہڈیوں کو چٹخانے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں اور ایسا دن بھر میں چھ سے سات بار کرتے ہیں- مگر وہ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ گردن انسانی جسم کا بہت نازک حصہ ہے اور اس طرح ہڈیاں چٹخانے سے اس کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جو کہ گردن کی ہڈی کے ٹوٹنے کا بھی باعث ہو سکتا ہے اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے-

image


4: دانتوں سے ناخن کاٹنا
اکثر لوگ کسی بھی پریشانی کی کیفیت میں یا پھر دماغی کام کے دوران اپنے ناخن دانتوں سے کاٹنے لگتے ہیں ویسے تو یہ ایک بری عادت ہے مگر یہ عادت بھی انسان کی موت کا سبب بن سکتی ہے- جیسے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے اس لیے بار بار ہاتھ دھونے کا کہا جاتا ہے مگر اس عادت میں مبتلا افراد وقت بے وقت اپنے ناخن منہ میں ڈال لیتے ہیں جس سے کرونا اور دیگر جراثيم کا انسان کے جسم میں داخل ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے جو موت کا سبب بھی بن سکتا ہے-

image


5: زیادہ ادویات کا استعمال
سیلف میڈیکیشن ایک انتہائی خطرناک عمل ہے مگر اکثر لوگ اس کو کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور معمولی سے درد کی صورت میں دور کش ادویات کرتے ہیں جو کہ معدے میں زخم بنانے کا سبب بن سکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ گردوں کی خرابی کا بھی باعث بن سکتی ہیں-

image


6: فضول خرچی
فضول خرچی بھی انسان کی موت کا باعث بن سکتی ہے کیوں کہ اس عادت کے باعث انسان اپنے اخراجات کو اپنی چادر سے زیادہ پھیلا لیتا ہے اور قرضےکے بوجھ تلے دب جاتا ہے- جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے اور اس دباؤ کے باعث بہت ساری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں جا پہنچتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: