پاکستان کے شہر پشاور میں موجود قرآن گارڈن کس وجہ سے دوسرے باغات سے منفرد ہے؟

image


قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا وہ زندہ جاوید معجزہ ہے جو کہ تاقیامت تک محفوظ رہے گا اس میں نوع انسانی کے لیے احکامات کے ساتھ ساتھ وہ تمام اسرار و رموز بیان کیے گئے ہیں جن پر اس دنیا کی عمارت قائم و دائم ہے۔

چونکہ اسلام دین فطرت ہے اور اسی سبب قرآن میں ہمیشہ فطرت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے گزشتہ سال دبئی شہر میں ایک قرآن پارک کا افتتاح کیا گیا جو کہ ایک بہت ہی بھاری سرمائے سے شروع کیا جانے والا منصوبہ تھا جس میں وہ تمام معجزات بنائے گئے تھے جن کا ذکر قرآن میں موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام پودے بھی لگائے گئے تھے جن کا ذکر قرآن میں کیا گیا ہے۔ اس پارک کو دیکھنے کی دلی خواہش رکھنے کے باوجود پاکستان کے زیادہ تر لوگوں کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ اس باغ کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی قدرت کی تعریف کر سکیں-
 

image


پاکستان میں ،مفتی عبدالرحمن جو کہ نوشہرہ کے جامعہ عثمانیہ کے ممتحن ہیں نے اپنے جامعہ میں اس مدرسے کے بچوں کی مدد سے اپنے محدود ذرائع کے باوجود ایک ‍قرآن گارڈن بنایا ہے- ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرآن جو کہ دین فطرت کو بیان کرتا ہے اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے آلودگی ختم کرنے کا راستہ سورۃ التین میں بیان کیا ہے جہاں پر زرخیز زمین پر پودے لگانے کا حکم دیا گیا ہے جو کہ انسان کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو سکتا ہے-

مفتی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اس باغ میں انہوں نے 21 وہ پودے لگائے ہیں جن کا ذکر قرآن میں موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ ہر پودے کے ساتھ ایک بورڈ پر اس کے حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہیں کہ ان کا ذکر قرآن میں کہاں اور کتنی بار آیا ہے ۔
 

image


اس باغ میں کھجور ، زیتون ، انار ، پیاز ، انگور وغیرہ کے پودے موجود ہیں جن کی دیکھ بھال اس مدرسے کے اساتذہ اور بچے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید کی سربراہی میں کرتے ہیں جو کہ پشاور یونی ورسٹی کے باٹنی ڈپارٹمنٹ کے سابق ڈین ہیں-

ان کا یہ کہنا ہے کہ قرآن میں ان 21 پودوں کے ذکر کا مطلب واضح طور پر یہی ہے کہ یہ پودے باعث برکت ہیں اور ہمیں ان کو اگانے کی طرف توجہ دینی چاہیے اس سے آلودگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور دوسری جانب ان سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ اور خیر و برکت کا حصول بھی ہو سکتا ہے-
 

image


قرآن پارک کی شہرت کے سبب اردگرد کے مدارس کے بچے اور لوگ اس باغ کی سیر کے لیے آتے ہیں اور مفید معلومات حاصل کرتے ہیں-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE: