ہم بات کرتے ہوئے ہاتھ کیوں ہلاتے ہیں؟ ماہرین کے جدید تحقیقات کی روشنی میں دلچسپ انکشافات

image


آپ نے اکثر تقریری مقابلوں میں دیکھا ہوگا کہ مقرر حاضرین کو نہ صرف اپنے الفاظ سے متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ اس کی باڈی لینگوئج کی بھی بہت اہمیت ہوتی ہے جس کے استعمال سے وہ حاضرین مجلس کے سامنے اپنی بات کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کر سکتا ہے- ایسا ہی کچھ سیاسی جلسوں میں نظر آتا ہے جہاں پر سیاست دان اپنی تقاریر کو ہاتھ ہلا ہلا کر کرتے ہیں اور ان میں سے بعض تو جذبات میں آکر مائیک تک توڑ ڈالتے ہیں-

سوال یہ ہے کہ کیا بغیر جسمانی حرکات و سکنات کے کیا ہم صرف الفاظ سے اپنی بات سننے والے تک بہتر طور پر نہیں پہنچا سکتے ہیں؟ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق زبان سے کی جانے والی بات اور جسمانی حرکات کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے-
 

image


ایک سروے کے مطابق دنیا کے مشہور و معروف موٹی ویشنل اسپیکر اپنی تقاریر کے دوران چار سو سے پانچ سو دفعہ اپنی جسمانی حرکات کا استعمال کرتے ہیں اور ایسا وہ اپنی بات کو مؤثر انداز میں سمجھانے کے لیے کرتے ہیں اس کے برخلاف جو مقرر جسمانی حرکات کا استعمال کم کرتے ہیں ان کی مقبولیت کا گراف کم ہے-

تحقیقات کے مطابق بات کرتے ہوئے ہاتھ اور جسم کا استعمال کچھ اہم وجوہات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جو کچـھ اس طرح ہیں

1: ہمارا جسم ہمارے سوچنے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے
ماہر نفسیات کنزے گومین کا یہ کہنا ہے کہ جسمانی حرکات بھی درحقیقت گفتگو کا اہم ذریعہ ہے اور ان کی مدد سے مشکل سے مشکل بات کو لوگوں تک آسانی سے پہنچایا جا سکتا ہے- اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے دماغ کا ایک خاص حصہ ہمارے ہاتھوں کی حرکت کو جسم کی حرکت کے مطابق کنٹرول کرتا ہے-
 

image


2: جسمانی حرکات جذبات کے اظہار کا ایک ذریعہ ہیں
بعض اوقات ہمارے الفاظ اور ہماری جسمانی حرکات ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دے رہے ہوتے ہیں اس حوالے سے کنزے گومین کا یہ کہنا ہے کہ ہماری جسمانی حرکات ہمارے جذبات کو ظاہر کرتے ہیں- بعض اوقات ہم شدید غصے کے عالم میں اپنے القاظ پر تو کنٹرول کر لیتے ہیں مگر اپنے جسم کو اس کے اظہار سے نہیں روک پاتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جسمانی اظہار جزبات کے اظہار کا ایک ذریعہ ہیں-

3: جسمانی حرکات بھی اپنی زبان رکھتی ہیں
جسمانی حرکات کی بھی اپنی زبان ہوتی ہے جو کہ اپنی حرکت سے اپنے مطلب کو واضح کر سکتی ہے اور ان کا استعمال گفتگو کے درمیان بات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھانے کے لیے کیا جاتا ہے-
 

image


4: بچوں کی تعلیم میں لفظوں سے زیادہ معاون ہوتی ہے
جسمانی حرکات عام طور پر بچوں کی تعلیم میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اور ان کی یادداشت میں لفظوں سے پہلے حرکات محفوظ ہو جاتی ہیں جو کہ ان کے سیکھنے کے عمل کو تیز کر دیتی ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE: