|
رمضان کے مہینے میں جہاں دیگر تمام چیزوں کی قیمتیں پر لگا کر اڑنے لگتی
ہیں وہیں پر پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہی-ں ہر روزے
دار کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ افطار کے وقت ٹھنڈے اور میٹھے پھل سے روزہ
افطار کرے تاکہ دن بھر کی کمزوری اور پیاس کا خاتمہ ہو سکے- یہی سبب ہے کہ
ایک جانب تو پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور دوسری جانب خراب اور
گھٹیا کوالٹی کے پھل خرید کر لانے کے بعد انسان کا احساس زیاں اور بھی بڑھا
دیتا ہے-
تازہ پھل کی نشانیاں
آج کل کے موسم کے اعتبار سے خربوزے، تربوز، سیب، کیلے اور اسٹرابیری ہی
موسمی پھلوں کی صورت میں نظر آرہی ہیں آج ہم آپ کو کچـھ ایسی نشانیاں
بتائيں گے جن کے ذریعے نہ صرف اّپ تازہ پھل کی شناخت کر سکیں گے بلکہ پھل
فروش کے ہاتھوں بیوقوف بننے سے بھی بچ سکیں گے-
1: سیب
سیب کو خریدنے سے قبل سب سے پہلے اس کو ہاتھ میں لے کر اس کی بیرونی سطح کو
جانچنا چاہیے اگر اس کی سطح کو سخت اور تازہ ہونا بہت ضروری ہے اس کے بعد
اس کی اس سطح کو دبا کر یقینی بنائیں کہ وہ اندر سے گندا تو نہیں ہے اور رس
دار ہے- اس کے علاوہ سیب چونکہ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کے
رنگ بھی مختلف ہو سکتے ہیں ۔ کچھ سیب خوبصورت سرخ رنگ کے ہوتے ہیں جب کہ
کچھ پیلے رنگ کے ہوتے ہیں اس کے علاوہ بعض سیب ہلکے سبز رنگ کے بھی ہوتے
ہیں ۔ رنگ کے بعد سیب کی خوشبو کو بھی جانچ لینا ضروری ہوتا ہے اچھی خوشبو
کا حامل سیب تازہ ہوتا ہے جب کہ جیسے جیسے سیب باسی ہو جاتا ہے اس کی خوشبو
میں تبدیلی آنی شروع ہو جاتی ہے-
|
|
2: کیلا
کیلا بھی وہ اہم پھل ہے جو کہ سارا سال موجود ہوتا ہے مگر رمضان میں اس کی
قیمت کو بھی پر لگ جاتے ہیں چونکہ یہ فروٹ چاٹ کا بنیادی جز ہوتا ہے اس وجہ
سے اس کی خریداری بھی رمضان کا لازمی حصہ ہوتی ہے- اور اکثر اوقات اچھا
سمجھ کر خریدے جانے والے کیلے گلے ہوئے یا پھیکے نکل آتے ہیں اس وجہ سے
کیلے خریدتے ہوئے بھی کچھ اہم باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ہے- کیلا وہ واحد
پھل ہے جو کہ اپنے پورے عرصے میں دس رنگ تبدیل کرتا ہے مگر اس کی سب سے
بہترین حالت وہ ہوتی ہے جب کہ وہ اپنے پکنے کے درمیانی دور میں ہوتا ہے اور
اس کا رنگ پیلا ہو رہا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس میں سبز رنگ بھی پایا
جاتا ہو اس کے اوپر جتنے زیادہ کالے یا براؤن دھبے ہوں گے وہ اس کے زیادہ
پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہوں گے یا بعض صورتوں میں یہ ان کے گلے ہونے کی
نشانی بھی ہو سکتے ہیں-
|
|
3: اسٹرابیری
اسٹرابیری بھی ان دنوں اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ موجود ہے یہ ایک مہنگا
پھل ہے اور پھل فروشوں کی جانب سے اس کی فروخت میں فراڈ کی شکایات بہت
زیادہ ہوتی ہیں- یہ عام طور پر ڈبوں کی صورت میں فروخت ہوتا ہے ان کی
خریداری کے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسٹرابیری کو اوپر لگے ہوئے پتے
ہرے ہونے چاہیے ہیں اگر وہ ہرے نہیں ہوں گے تو اس بات کا اندیشہ ہو سکتا ہے
کہ یہ باسی ہوں اس کے بعد اسٹرابیری ایک نازک پھل ہے اس میں فوراً پھپھوندی
لگنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے اس وجہ سے ڈبے میں ہمیشہ نیچے والی اسٹرابیری
کو چیک کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ اس پر پھپھوندی تو
نہیں لگی ہوئی ہے-
|
|
4: تربوز
تربوز کی خریداری کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اس میں دو طرح کے
تربوز ہوتے ہیں ایک نر جب کہ دوسرا مادہ نر تربوز جسامت میں بڑا اور
لمبوترا ہوتا ہے اس کا ذائقہ پانی جیسا جب کہ اس کے اندر پانی کی مقدار بہت
زیادہ ہوتی ہے جب کہ دوسرا مادہ تربوز ہوتا ہے جو کہ جسامت میں گول اور
چھوٹا ہوتا ہے مگر ذائقے میں بہت میٹھا ہوتا ہے- اس کے علاوہ جس تربوز کے
اوپر سبز کے ساتھ پیلے نشان اور براؤن رنگ کے جالی نما نشان ہوں ایسے تربوز
بھی بہت میٹھے ہوتے ہیں-
|
|
5: خربوزہ
خربوزہ کی خریداری سے قبل اس بات کو جانچ لیں کہ خربوزہ کسی جگہ سے کٹا
پھٹا نہ ہو اس کے بعد یاد رکھیں کبھی بھی تیز چمکدار رنگ کے خربوزے کی
خریداری نہ کریں کیوں کہ ایسے خربوزے کے اندر سے پھیکے ہونے کے امکانات
زیادہ ہوتے ہیں جب کہ ہلکے پیلے رنگ کے خربوزے میٹھے ہوتے ہیں- اس کے علاوہ
خربوزے کو ہاتھ میں لے کر اس کی سطح کو ہاتھ سے تھپتھپائیں اگر اندر سے
کھوکھلے پن کی آواز آئے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک اچھا خربوزہ ہے خربوزے
کو خریدتے ہوۓ اس کی خوشبو کو بھی ضرور جانچیں اچھی خوشبو والا خربوزہ ہی
لذیذ ہو گا-
|
|