اکثر چھوٹی چھوٹی چیزوں میں فوائد کا خزانہ چھپا ہوتا ہے لیکن ہم اس سے بے
نیاز ہوتے ہیں اور جان نہیں پاتے کہ ہر گھر کے کچن میں موجود یہ چھوٹی سی
سبز الائچی زندگی میں کیا تبدیلی لا سکتی ہے۔۔۔
چھوٹی الائچی منہ کو خوشبودار رکھتی ہے اور منہ میں موجود ہر قسم کے برے
بیکٹیریا کا خاتمہ کردیتی ہے- پیٹ کے تمام امراض کا اس میں علاج چھپا
ہے۔۔۔وہ لوگ جنہیں گیس یا دائمی قبض ہے۔۔۔اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں
تو پیٹ کا ہر مرض غائب ہوجاتا ہے-
وہ لوگ جو سگریٹ نوشی کی وجہ سے منہ کے کینسر میں یا منہ کی شدید تکالیف
میں مبتلا ہوگئے ہیں ان کو الائچی چھلکوں سمیت چوسنا چاہئے دن میں کم سے کم
چار سے پانچ بار۔۔۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ الائچی اس حد تک تاثیر رکھتی ہے
کہ سگریٹ نوشی سے ہونے والی تمام تر تباہ کاریوں کی دوا بن سکتی ہے-
|