اس دورے کے دوران وہ غربت سے نجات پانے والے ایک خاندان
سے بھی ملے۔ خاندان کے سربراہ 67 سالہ بائی گاؤشان کے خاندان میں حالیہ
برسوں میں متعدد مرتبہ خوشگوار لمحات سامنے آئے ہیں۔غربت کے خاتمے کے لیے
جاری نو آباد کاری کی پالیسی کے تحت بائی گاؤ شان اور ان کے اہل خانہ نئے
مکانات میں منتقل ہو چکے ہیں ۔ ان کے 30 سالہ بیٹے نے شادی کر لی ہے اور
رواں سال اُن کے گھر ایک پوتا بھی پیدا ہو اہے ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے
جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ صوبہ شان شی کے ضلع فانگ چھنگ شن چھون کے دورے کے
دوران بائی گاو شان کے گھر تشریف لائے اور اُن کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال
کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ صدر شی جن پھنگ ماحولیاتی تحفظ پر بھی بہت زور دیتے
ہیں۔دریائے فنگ حہ صوبہ شان شی میں بہنے والا سب سے بڑا دریا ہے ۔ گزشتہ
برسوں میں دریا کے پانی اور شہر کے حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے
مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس وقت دریائے فنگ حہ اور اس کا متعلقہ علاقہ
صاف ستھرے ، خوبصورت اور دل کش مناظر والے علاقے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اپنے اس دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ سب سے پہلے ڈا ٹھونگ شہر کے ضلع یون
جو کے نامیاتی زرد پھولوں کے مرکز ، سی پھنگ ٹاون کے فوانگ چھینگ گاوں
پہنچے جہاں انہوں نے غربت کے خاتمے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ضلع یون جو کے نامیاتی زرد پھولوں کے مرکزجا کرانہوں نے بذاتِ خود کھیتوں
میں زرد پھولوں کی صورت حال کو دیکھا اور مقامی کسانوں کے ساتھ بات چیت کی
۔ کسانوں نے کہا کہ مقامی کمپنیز کی رہنمائی میں زرد پھولوں کی فصل
اورفروخت میں استحکام ہے اور اس سے بہت سے خاندانوں کو غربت سے نجات ملی ہے
۔صدرِ شی جن پھنگ نے زرد پھولوں کی کاشت سے مقامی ترقی میں ہونے والی پیش
رفت کی تعریف کی ۔
سی پھنگ ٹاون کے گاؤں فوانگ چھینگ میں صدر مملکت ایک مقامی باشندے بے گو
شان کے گھر گئے ۔ بے گو شن نے کہا کہ حکومت کی مدد سے ان کا گھر دوسرے
علاقے سے یہاں منتقل کیا گیا ہے اور ان کا معیارِ زندگی بہت بہتر ہوا ہے ۔
انہوں نے اس خوشحال زندگی پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ
چینی کمیونسٹ پارٹی عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرتی ہے اور عوام کے لیے
مالی طور پر خوشحال ہونے کے راستے تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔
اس کے بعد جناب شی نے ڈا ٹھونگ میں ، بدھ مت دور کے غاروں کے مقام یون گانگ
جا کر تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا ۔
صوبہ شان سی کوئلے کی دولت سے مالامال ہے اور توانائی کی فراہمی کے حوالے
سے چین کا بڑا صوبہ ہے ۔ فروری۲۰۲۰ تک صوبہ شان سی کی ۵۸ کاونٹیز غربت کی
حد سے نکل چکی ہیں اور مقامی طور پر غربت کو جڑ سے ختم کر دیا گیا ہے ۔
تعارف مصنف:
مصنف ان دنوں چائنا میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں۔ ریڈیو پاکستان لاہور کے
سینئر پروڈیوسر ہیں۔ اس سے قبل ڈوئچے ویلے بون جرمنی میں بطور ایڈیٹر خدمات
سرانجام دے چکے ہیں۔
|