پکوڑا آئس کریم: لاہور والوں نے ایک نئی ڈش متعارف کروا دی کھانے والوں نے اسے لاک ڈاون کا اثر قرار دے دیا

image


بچپن سے آئس کریم کا ذکر آتے ہی منہ میں ایک مٹھاس اور ٹھنڈک سی گھل جاتی ہے اور ہم سب کا یہ ماننا ہے کہ آئس کریم میٹھی ہی ہوتی ہے- مگر لاہور کے ایک آئسکریم پارلر والوں نے ہمارے بچپن کے اس تاثر کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انہوں نے رمضان کی مناسبت سے آئس کریم کے کچھ ایسے ذائقے متعارف کروائے ہیں جن کے بارے میں سن کر ہی عقل حیران و پریشان ہو گئی ہے-

آج ہم آپ کو اس آئس کریم پارلر میں بننے والے نت نئے ذائقوں کی آئس کریم کے بارے میں بتائيں گے جن کو آپ اپنی ذمہ داری پر کھا سکتے ہیں-

1: پکوڑا آئس کریم
یہ توا آئس کریم کی ہی ایک قسم ہے جس میں چار پانچ دانے پکوڑوں کو لے کر پہلے ان کو اچھی طرح توڑا گیا ہے اس کے بعد اس میں کریم ملا کر اس کو مکس کر لیا گیا ہے اور توے کے اوپر رول کی شکل میں پیش کر دیا گیا ہے- یہ ذائقہ کا ایک ایسا کومبو ہے جس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے ہماری زبان اور اس پر موجود ٹیسٹ بڈ تیار نہیں ہیں جب تک کہ وہ خود چکھ نہ لیں-

جب کہ اس کے بارے میں لوگوں نے سوشل میڈيا پر محتلف انداز میں کمنٹ کیا ہے- کچھ کا خیال ہے کہ یہ پکوڑے اور چٹنی کی ایک بد ترین شکل ہے جبکہ کچھ افراد نے تو پکوڑوں کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی پر معذرت اور شرمندگی کا بھی اظہار کیا ہے جبکہ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ مستقل لاک ڈاؤن نے آئس کریم والے کے اعصاب پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں-
 

image


2: دہی بھلے ۔ رول اور سموسہ آئس کریم
اس آئس کریم والے نے صرف پکوڑوں پر ہی اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ اس نے دہی بھلے ، رول اور سموسہ آئس کریم بھی بنا کر حیرت انگیز ذائقہ تحلیق کیا ہے- اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کی یہ کوششیں لوگوں کو کتنی پسند آتی ہیں-

امید ہے کہ لاہور والوں کے جواب میں کراچی والے بھی چپ نہیں رہیں گے اور جلد ہی بریانی آئس کریم بھی تیار کر لیں گے مٹن ، بیف اور چکن کے ساتھ-

YOU MAY ALSO LIKE: