|
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے تقریباً 350 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک
نوجوان جوڑے نے ’ٹیبل فار ون‘ کے نام سے ایک انوکھا ریستوران کھولا ہے، جو
ان کے گھر کے ساتھ ایک سرسبز میدان میں واقع ہے۔
ویٹر کے بغیر رسی کی مدد سے کھانا پیش
باورچی خانے سے ڈیڑھ سو فٹ دور کھلی جگہ پر گھاس میں ایک میز کرسی رکھی گئی
ہے، جہاں انسانوں کے میل جول کے بغير کھانا مہمانوں تک پہنچایا جاتا ہے۔
کھانے کو رسی کے ساتھ لٹکی ایک پکنک کی ٹوکری کے ذریعے میز کی طرف بڑھایا
جاتا ہے۔ مہمان قدرتی ماحول میں کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ايک دوسرے کے
ساتھ وقت گزار سکتے ہيں۔
|
|
يہ انوکھا خيال کہاں سے آیا؟
راسمس اور لنڈا، پیشے کے لحاظ سے شیف ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ خیال اس وقت
آیا جب کووڈ انيس کی وبا کے دوران لنڈا کے والدین، جن کی عمر 70 سال سے
زیادہ ہے، ان سے ملنے ان کے نئے گھر آئے۔ سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے
انہوں نے گھر کے ساتھ باغ میں ایک ٹیبل پر دسترخوان لگایا اور کھڑکی سے
اپنے والدین تک کھانا پہنچایا۔
|
|
مینیو میں کیا کيا شامل ہے
اس ریستوران میں سب سے پہلے مہمان کی تواضع مشروبات سے کی جاتی ہے۔ پھر مین
کورس اور آخر میں سویٹ ڈش پیش کی جاتی ہے۔ تمام تر لوازمات قدرتی اجزاء سے
بھرپور اور مقامی اجزاء سے بنائے جاتے ہیں۔
|
|
سویڈش کھانوں کا مزہ
ریستوران کا مینیو انگور کے رس اور سوڈے سے بنے مشروب، سویڈش طرز کے ہیزلنٹ
مکھن، سویٹ کارن اور پیلی گاجروں سے بنی مین ڈش اور بلوبیری آئسڈ بٹر ملک
اور چینی سے تیار سویٹ ڈش پر مشتمل ہے۔
|
|
کھانے کا کوئی بل بھی نہیں اور قبل از وقت
بکنگ لازمی
یہاں کھانے کا کوئی بل پیش نہیں کیا جاتا بلکہ یہ کھانا کھانے والے کی مرضی
پر منحصر ہے کہ وہ اس انوکھے تجربے کے ليے کیا قیمت ادا کرنا چاہتا ہے۔ نام
کے مطابق ’ٹیبل فار ون‘ ایک دن میں صرف ایک مہمان کے ليے خدمات سر انجام
دیتا ہے۔ اس کے ليے پہلے سے آن لائن بکنگ کرانا ضروری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے
کہ اگلے دو مہینوں کے ليے یہ ٹیبل پہلے ہی بک ہو چکا ہے۔
|
|
سماجی فاصلے کی ترغیب
سماجی دوری کی اہمیت اجاگر کرتا یہ ریستوران فی الحال اگست تک کھولا گیا ہے۔
ممکن ہے کہ یہ اگست کے بعد بھی قائم رہے یا پھر کسی نئی شکل میں سامنے آئے۔
|
|
Partner Content: DW
|