پاکستان کا کم عمر سائنسدان شہیر نیازی جس نے سر آئزک نیوٹن کا ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان کی مٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کی مٹی بہت زرخیز ہے یہی سبب ہے کہ پاکستان کے اندر آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو کہ صرف ہمارا سر فخر سے بلند کر دیتے ہیں ایسے ہی ایک نوجوان شہیر نیازی بھی ہیں جن کا پسندیدہ مضمون فزکس ہے-

صرف سولہ سال کی عمر میں شہیر نیازی نے ینگ فزکس سائنٹیسٹ کی روس میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جو کہ 2016 میں ہوئی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے شہیر پہلے پاکستانی تھے-

انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں آئن کی چارج ہونے کے بعد آئل میں ایسی حرکت کی تصویر اتارنے کے عمل کا مظاہرہ کیا جو اس سے قبل کسی نے بھی نہیں لی تھی جس کے باعث ان کی یہ تحقیق رائل اوپن سائنس جرنل میں بھی شائع ہوئی تھی-
 

image


اس اشاعت کے وقت شہیر کی عمر صرف سولہ سال تھی اس حوالے سے وہ دنیا کے کم عمر ترین سائنسدان بن گئے جن کی ریسرچ اس طرح شائع ہوئی- ان سے قبل یہ اعزاز سر آئزک نیوٹن کو حاصل تھا جن کی اشاعت سترہ سال کی عمر میں ہوئی تھی- اس طرح شہیر نے نیوٹن کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا-

شہیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اشاعت کے بعد ان کو نیویارک ٹائمز کی جانب سے ایک ای میل بھی موصول ہوئی جس میں انہیں ڈاکٹر کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا یعنی وہ لوگ شہیر کی اس ریسرچ کی بنا پر انہیں کوئی پی ایچ ڈی سمجھ رہے تھے-

شہیر کا یہ کہنا تھا کہ انہیں اس وقت بہت حیرت ہوئی جب کہ نیویارک ٹائمز والوں نے ان سے اس حوالے سے رابطہ کیا اور ان کی ریسرچ کے حوالے سے بات چیت کی کیوں کہ شہیر کے مطابق اس موضوع پر اب تک دنیا میں بہت کم کام سامنے آيا ہے- اس وجہ سے دنیائے سائنس میں نہ صرف ان کے کام کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے بلکہ اس کے بارے میں جاننے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے-

اس کے بعد فوربس نامی سائنسی ٹیکنالوجی کے میڈیا ادارے سے شہیر کی شہرت کو اور بھی بڑھا دیا جس میں انہوں نے دنیا بھر کے 30 نوجوان سائنسدانوں کے ناموں کی لسٹ جاری کی تو ان میں سے ایک شہیر بھی تھے-
 

image


مگر دنیا بھر میں تعصب کے سبب نوجوان سائنسدانوں کی اکثر ریسرچ کو بڑی بڑی یونی ورسٹیز تسلیم کرنے سے انکار کر دیتی ہیں اور ایسا ہی کچھ شہیر کے ساتھ بھی ہوا اور ہاورڈ ، آکسفورڈ اور دیگر بڑی یونی ورسٹیز نے بھی شہیر کی ریسرچ پر سوال اٹھا دیے- مگر اس سے شہیر نے حوصلہ نہیں ہارا ہے اور وہ پر امید ہیں کہ ایک نہ ایک دن وہ اپنے ملک کے لیے شعبہ فزکس میں نوبل انعام حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائيں گے-

YOU MAY ALSO LIKE: