جن افراد کی نظر کمزور ہوتی ہے ان کے لیے چشمے کی حیثیت
ان کی آنکھوں کی طرح ہوتی ہے- جس طرح آنکھ میں کچھ پڑ جانے کی صورت میں
انسان ٹھیک سے نہیں دیکھ سکتا ہے اسی طرح چشمے کے شیشے پر پڑنے والے نشانات
بھی نہ صرف کوفت کا سبب ہوتے ہیں بلکہ بینائی کو بھی بری طرح متاثر کرتے
ہیں- مگر چشمے کے شیشوں کو اگر درست انداز میں صاف نہ کیا جائے تو وہ نہ
صرف ان کو مزید گندا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ اس شیشے کے اوپر مستقل
طور پر خراشیں ڈالنے کا باعث بھی بن سکتے ہیں- آج ہم آپ کو شیشے کی صفائی
کے ایسے ہی کچھ ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ اپنے پرانے چشمے بھی نئے جیسے بنا
سکتے ہیں-
1: کھانے کا سوڈا اور پانی
ایک چمچ کھانے کے سوڈا اور ایک چمچ پانی سے ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کو
شیشوں پر مل دیں کچھ دیر بعد سادہ پانی سے چشمے کو دھو لیں اور نرم کپڑے سے
خشک کر لیں- |
|
2: کمپیوٹر اسکرین کلینر
اس کلینر کو کمپیوٹر اسکرین کی صفائی کے ساتھ ساتھ چشمے کے شیشوں کے لیے
بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کو تھوڑا سا شیشوں پر اسپرے کر دیں اس کے
بعد ٹشو پیپر سے صاف کر لیں-
|
|
3: ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے
شیشے کے اوپر لگنے والی خراش کو صاف کرنے کے لیے تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ
پیسٹ انگلی پر لے کر اس خراش پر نرم ہاتھوں سے دائرے میں انگلی کو حرکت
دیتے ہوئے ملی-ں اس کے بعد اس کو دھو لیں اگر خراش گہری ہو تو اس عمل کو
تین سے پانچ بار دہرائیں-
|
|
4: موم کے ذریعے
شیشے پر پڑ جانے والی خراشوں پر دھیرے دھیرے موم کو اس وقت تک ملتے رہیں جب
تک کہ خراشیں غائب نہ ہو جائیں اس کے بعد شیشے پر جمے موم کو کسی نرم کپڑے
سے صاف کر لیں خراشیں بھی صاف ہو جائيں گی-
|
|
5: نیل پالش ریمور سے
نیل پالش ریمور کی بھی کچھ مقدار کو خراشوں پر لگا کے کچھ دیر کے لیے چھوڑ
دیں اس کے بعد اس کو نرم کپڑے سے صاف کر لیں شیشہ چمکدار ہو جائے گا-
|
|