بلندی سے گرنا، دانت کا ٹوٹ جانا یا امتحان میں فیل ہوجانا، ان خوابوں کا مطلب ماہرین کی تحقیقات کی روشنی میں جانیں

image


انسان اور خواب کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے کبھی تو حضرت انسان کھلی آنکھوں سے بڑے بڑے خواب دیکھتا ہے اور ان کی تعبیر کے حصول کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا لیتا ہے اور کبھی بند آنکھوں سے دیکھے ہو خوابوں کے ہاتھوں ہی اتنا خوفزدہ ہو جاتا ہے کہ توہم پرستی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالتا ہے ۔ مگر اب ماہرین نفسیات نے بند آنکھوں کے خوابوں اور ان کے پیچھے چھپی کہانیوں کا تحقیقات کی روشنی میں پتہ لگا لیا ہے اور ان وجوہات کے بارے میں بھی پتہ چلا لیا ہے جن کی بنا پر ہم ایک جیسے خواب بار بار دیکھتے ہیں-

1: بلندی سے گرنا
اکثر اوقات لوگ ایسے خواب دیکھتے ہیں جس میں وہ کسی بلند عمارت سے یا بلندی سے نیچے کی طرف گر رہے ہوتے ہیں اور جب ایسا خواب بندہ دیکھتا ہے تو فوراً ہی جھٹکے سے آنکھ کھل جاتی ہے- اس حوالے سے خوابوں کی وجوہات کے بارے میں تحقیق کرنے والے رسل گرانٹ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ بلندی سے گرنے والے خواب دیکھنا بہت عام ہے اور یہ انسان کے اندر کے خوف کو ظاہر کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بلندی سے گرنے کے خواب کا مطلب انسان کی نا آسودہ خواہشات کو اظہار بھی ہوتا ہے-

image


2: لوگوں کے سامنے بے عزت ہونا
بعض اوقات انسان ایسے خواب دیکھتا ہے جس میں وہ دوسروں کے ہاتھوں اپنے کام والی جگہ یا گھر پر دوسروں کے ہاتھوں ذلت اٹھا رہے ہوتے ہیں- اس خواب کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو ان مجبوریوں اور مسائل سے خود کو نجات دلوا لینی چاہیے جس نے اس کو پریشان کر رکھا ہے-

image


3: امتحان میں ناکام ہونا
خواب میں کسی امتحان گاہ میں بیٹھ کر پرچے دیتے ہوئے خود کو دیکھنا یا پھر اس امتحان میں ناکام ہونا ماہرین خواب کریگ ہیملٹن کے مطابق خواب میں امتحان کو دیکھنا اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ جلد ہی آنے والے وقت میں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

image


4: دانت کا ٹوٹ جانا
خواب میں دانت کے ٹوٹنے کو دیکھنے کا مطلب پینی پیرس کے مطابق انسان کی استعداد میں کمی کو ظاہر کرتا ہے اس کا مطلب ہے کہ آنے والے وقت میں صلاحیتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے یا پھر کسی قسم کا نقصان ہو سکتا ہے-

image


5: کسی کا حملہ آور ہونا
خواب میں کسی جانور یا ہجوم کے ہاتھوں حملہ آور ہونے کو دیکھنے کا مطلب ماہرین خواب کے نزدیک یہ ہے کہ انسان جب اپنے حقیقی جذبات کو دبا کر اپنی مرضی کے خلاف زندگی گزارتا ہے تو اس صورت میں اس قسم کے خواب سامنے آتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: