خوبصورتی کا کوئی چہرہ نہیں ہوتا، کچھ ایسے راز جو مردوں اور عورتوں کو یکساں خوبصورت بنا سکتے ہیں

image


خوبصورت نظر آنا ہر انسان کا حق ہوتا ہے مگر اس بات کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ خوبصورتی کا معیار ہر خطے کے حوالے سے جدا ہوتا ہے- ہمارے جیسے ایشیائی ممالک میں اگر سفید رنگ خوبصورتی کا بنیادی معیار سمجھا جاتا ہے تو مغربی ممالک میں یہی سفید رنگ پھیکے شلجم کی مانند سمجھا جاتا ہے اور لوگ برہنہ دن بھر دھوپ میں لیٹ کر اس کو سانولا بنانے کے جتن کرتے نظر آتے ہیں کہیں موٹے ہونٹ تو کہیں پتلے ہونٹ خوبصورت قرار دیے جاتے ہیں- مگر ان تمام باتوں سے قطع نظر کچھ خصوصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ دنیا کے ہر حصے کے مرد و خواتین کے لیے یکساں سمجھی جاتی ہیں اور ان کے حامل افراد کو خوبصورت قرار دیا جاتا ہے-

1: سچائی
انسانی شخصیت میں سچائی وہ روشنی ہے جو کہ انسان کے چہرے کو اتنا چمکدار اور روشن بنا دیتی ہے کہ اس کا حامل فرد کسی بھی صنف سے تعلق رکھے لوگ اس کو سراہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ سچ بولنے والے انسان کا قد دوسرے لوگوں میں خود بخود بلند ہو جاتا ہے اور اس کی بات کی اہمیت ہر طبقے کے لوگوں میں مسلم سمجھی جاتی ہے-

image


2: اخلاق
جس طرح کسی بھی محفل میں خوبصورت نظر آنے والا شخص علیحدہ سے پہچانا جاتا ہے اسی طرح اچھے اخلاق کا حامل انسان بھی اپنے اچھے اخلاق کے سبب ہر محفل کی جان ہوتا ہے اور ہر کوئی اس سے ملنا نہ صرف پسند کرتا ہے بلکہ اس کی دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے- اچھے اخلاق والا انسان بظاہر بہت متاثر کن شخصیت کا مالک نہ بھی ہو تو اس کے لبوں کی مسکراہٹ لوگوں کو اس کا گرویدہ کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے-

image


3: وقت کا پابند
وقت کی پابندی بھی ایک ایسی ہی خوبی ہے جو انسان کی شخصیت کو پر اعتماد بنا ڈالتی ہے جس کی وجہ سے اس کے اندر ایک ایسا اطمینان پیدا ہو جاتا ہے جو کہ اس کی شخصیت کو خوبصورت بنا دیتا ہے-

image


4: روحانیت
روحانیت کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا ہے اس سے مراد انسان کا اپنی روح اور اپنے پیدا کرنے والے سے تعلق ہے اس تعلق کو پہچاننے والوں کی زندگی سے حرص اور ہوس کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور اس کا براہ راست اثر انسان کے چہرے پر پڑتا ہے اور اندر کا سکون انسان کے چہرے سے جھلکتا ہے-

image


5: حساسیت
انسان کے اندر اگر دوسرے کا احساس ہو تو اس سے وہ دوسروں کے قریب آجاتا ہے اور یہ قربت اسے دوسروں سے ممتاز کر دیتی ہے جس انسان کے سینے میں حساس دل ہو گا وہ اس دل سے لوگوں کی مشکلوں کا ادراک کر کے ان کو حل کرنے کی کوشش کرے گا یا کسی دوسرے کے دل کو تکلیف پہنچانے کا موجب نہیں بنے گا تو اس سے اس کو دائمی خوبصورتی حاصل ہو گی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: