120 کلو گرام سے 72 کلو گرام تک وزن کم کرنے والی ایک بہادر لڑکی کو اس سفر میں کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ جانیں

image


موٹاپے کے مسائل کو صرف وہی انسان سمجھ سکتے ہیں جن کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر یہ موٹاپا لڑکی کا ہو تو لوگوں کی زبانوں کے ساتھ چھریاں بھی لگ جاتی ہیں جو کہ بظاہر ہمدردی میں کرنے والے تبصروں سے بھی سامنے والے کے دل کو چھلنی چھلنی کر ڈالتے ہیں ۔

"ہاۓ تم ایسے کپڑے مت پہنو تم موٹی ہو تم پر سوٹ نہیں کریں گے " "تم ڈائٹنگ کیوں نہیں کرتی ہو" "اس وزن کے ساتھ تم سے شادی کون کرۓ گا " یا پھر ایسے ایسے ناموں سے پکارا جاتا ہے کہ بعض اوقات تو بھاری جسم اور کمزور دل والی لڑکیاں خودکشی کی کوشش تک کے لیے تیار ہو جاتی ہیں-

مگر آج ہم آپ کو جس لڑکی کے بارے میں بتائيں گے اس کا نام ہادیہ ہے جو ایک معروف بلاگر کے طور پر پہچانی جاتی ہے اور جس نے اپنے وزن کو کم کر کے ان تمام لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے جو کہ موٹاپے سے پریشان ہیں-'
 


ہادیہ کے وزن کم کرنے کا سفر
ہادیہ جن کا وزن 120 کلو گرام تھا انہوں نے اس وزن کو دو سال کے عرصے میں 72 کلو گرام میں تبدیل کر کے 48 کلو وزن کم کیا- اپنے اس سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہادیہ کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور یہ کوئی ایسا کام بھی نہیں ہے جس کا نتیجہ راتوں رات مل جائے- اس کو کرنے کے لیے اپنے پورے طرز زندگی کو تبدیل کرنا پڑتا ہے جس میں سب سے اہم کردار ارادے کی مضبوطی کا ہوتا ہے جن کے ارادے مضبوط ہوں وہی منزل کو چھو سکتے ہیں-

وزن کم کرنے کے جسم پر اثرات
اس حوالے سے ہادیہ کا یہ کہنا تھا کہ وزن کم کرنے سے سب اچھا ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے جسم پر بہت برے اثرات بھی پڑتے ہیں- جیسے کہ بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں چہرے کی رنگت کمزوری کے سبب زرد ہو جاتی ہے یہاں تک کہ محتلف سپلیمنٹ کا استعمال بھی مددگار ثابت نہیں ہوتا ہے- اس لیے اگر آپ وزن کم کرنے کا سفر شروع کرنے لگے ہیں تو ذہنی طور پر ان تمام مسائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائيں-
 


جیون ساتھی کا کردار
ہادیہ اپنے اس سفر میں اپنے شوہر آزر درانی کا بھی بہت اہم کردار قرار دیتی ہیں ان کا یہ کہنا تھا کہ جیون ساتھی ایک ایسا فرد ہوتا ہے جو کہ اچھے برے حالات میں ساتھ دیتا ہے اور یہی چیز اس تعلق کو مضبوطی فراہم کرتی ہے اور اس تعلق کو پیسوں سے نہیں ناپا جا سکتا ہے- جب کہ جب اس حوالے سے ان کے شوہر سے پوچھا گیا کہ انہیں ہادیہ میں ایسا کیا نظر آیا جو انہوں نے اتنی موٹی لڑکی سے شادی کر لی تو ان کا یہ کہنا تھا کہ میں نے ہادیہ میں جھپے ہوئے اصل انسان کو دیکھا جس نے مجھے بتایا کہ وہ ایک بہترین لائف پارٹنر ثابت ہو گی-‘
 


سرجری کی تکلیف کے بعد ملنے والی خوشی
ہادیہ نے جب اپنی سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر شئير کیں تو ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کو خود بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ ان کا پیٹ جو زندگی کے ہر دور میں بہت بڑا اور لٹکتا ہوا تھا اب کہیں بھی نظر نہیں آرہا تھا- اور وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور ان سب لوگوں کی بولتی بند کر دی ہے جو ہمیشہ ان کو اور ان کے شوہر کو دیکھ کر کہا کرتے تھے کہ ہادیہ اپنے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں جب کہ حقیقت میں آزر ہادیہ سے چھ سال بڑے تھے ۔ وزن کم کرنے کے بعد کی تصاویر دیکھ کر اس خوبصورت جوڑے کو دیکھ کر بے ساختہ ماشا اللہ کہنے کا دل چاہتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: