اس بار عید ماضی کی عیدوں سے کیسے مختلف ہوگی؟ 5 چیزیں نہیں ہوسکتیں

image


رمضان کے مہینے کے بعد یکم شوال کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیۓ انتہائی خوشی کا دن ہوتا ہے- اس دن تمام مسلمان عید الفطر اس انعام کی صورت میں مناتے ہیں جو رمضان کے روزے رکھنے پر اللہ کی جانب سے دیا جاتا ہے اس دن کو منانے کے لیے دنیا بھر کے مسلمان اپنی معاشرت کے لحاظ سے اہتمام کرتے ہیں- نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں خصوصی پکوان تیار ہوتے ہیں ایک دوسرے کو تحائف دیے جاتے ہیں- مگر جیسے کہ کرونا وائرس کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور لاک ڈاؤن نے سب کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے تو اس اعتبار سے یہ عید دنیا بھر میں بہت مختلف انداز میں منائی جائے گی-

1: عید پر لوگوں سے گلے نہ مل سکیں گے
نماز عید کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں جب کہ اس عید پر یہ نعمت مسلمانوں کو حاصل نہ ہوگی اور سوشل ڈسٹینسنگ کے سبب صرف زبانی طور پر عید کی مبارکباد دی جائے گی -

image


2: عیدی نہیں بانٹی جائے گی
اس سال لاک ڈاؤن کے سبب اسٹیٹ بنک نے نئے نوٹوں کی چھپائی نہیں کی ہے جو کہ عید کے دنوں میں بطور عیدی دیے جاتے تھے- اس وجہ سے اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو عیدی دینے سے احتیاط برتیں گے کیوں کہ نوٹ بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں-

image


3: عید ملن پارٹیاں نہیں ہوں گی
کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ضروری میل ملاپ سے احتیاط برتی جائے اس وجہ سے وہ دعوتیں جو عزیز و اقارب کے ساتھ عید کے موقع پر کی جاتی تھیں ان کا ہونا بھی ناممکن ہو گیا ہے-

image


4: پکنک پر نہیں جا سکیں گے
اس عید پر تمام تفریحی مقامات بند ہیں اس وجہ سے اس عید پر گھومنے پھرنے کا پلان بھی نہیں بنایا جا سکتا ہے اور مجبوراً یہ عید اپنے گھر پر ہی گزارنی ہوگی-

image


5: ہوٹلنگ نہیں ہو سکے گی
اس عید پر باہر جا کر کھانا کھانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا اور اگر باہر کا کھانا کھانا بھی ہوگا تو اس کو آرڈر کر کے آن لائن منگوانا پڑے گا-

image


یاد رکھیں !
اگر آپ اس وبا سے محفوظ ہیں اور آپ کے اردگرد کے لوگ اس سے محفوظ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو رمضان کے روزے رکھنے کی توفیق عطا کی تو آپ خوش قسمت ہیں اس وجہ سے اللہ کا شکر ادا کریں اور کوشش کریں کہ اس عید کو مختلف انداز میں گزارنے کی پلاننگ کریں ۔اپنے تمام عزیز و اقارب کو آن لائن عید کی مبارکباد دیں اور عیدی کے بجائے ان کو ایسے تحائف دیں جو کہ اس کے لیے یادگار ہوں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس عید پر ان غریب گھرانوں کے لیے نئے کپڑوں اور اچھے کھانوں کا اہتمام کریں جو کہ اس سے محروم ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ کا شکر ادا کریں-

YOU MAY ALSO LIKE: