آسمان سے برسنے لگے کرونا کی شکل کے اولے، کوئی آسمانی نشانی یا پھر اتفاق؟

image


کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی سنگینی کے سبب عالمی ادارہ صحت نے اس بیماری کو ایک وبائی بیماری قرار دے دیا ہے جب کہ دنیا کے بہت سارے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ بیماری درحقیقت ایک عذاب کی صورت میں یا ان لوگوں پر بھیجی گئی ہے جو کہ نافرمان ہیں- جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بیماری درحقیقت نیک لوگوں کے لیے ایک آزمائش ہے ۔

لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ کے سبب ماہرین نفسیات کے مطابق انسان ہر ہر واقعہ کو کرونا سے جوڑنے کی بیماری میں مبتلا ہوتا جا رہا ہے-

ایسی ہی صورتحال کا سامنا میکسیکو کے لوگوں کو اس وقت کرنا پڑا جب گزشتہ دنوں وہاں موسلا دھار بارش کے ساتھ آسمان سے ژالہ باری بھی ہوئی اور جب لوگوں نے آسمان سے برستے اولوں کو دیکھا تو ان کا یہ ماننا تھا کہ آسمان سے برستے اولے کرونا وائرس کی شکل کے تھے-
 

image


یہ واقعہ شمانی میکسیکو کے علاقے مونٹی مورلوس میں پیش آیا جہاں کے میونسپلٹی کے حکام نے ان اولوں کی تصویریں سموشل میڈیا پر شئير کیں جن کے نوکدار کونے دیکھ کر ان اولوں کی شکل مکمل طور پر کرونا سے مشابہ ہی نظر آتی ہے-

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے شئير کرنے کے بعد ایک فرد کا یہ کہنا تھا کہ موسم درحقیقت خدا کی قدرت کی نشانی ہوتی ہیں جب کہ ایک اور فرد کا یہ کہنا تھا کہ کرونا کی شکل کے اولوں سے درحقیقت خدا انسانوں کو پیغام دینا چاہ رہے ہیں-

جبکہ اس حوالے سے ورلڈ میٹرولوجسٹ آرگنائزئشن کے جوس میگوال ویناس کا یہ کہنا ہے کہ اولوں کی اس شکل میں کچھ بھی عجیب نہیں ہے اور یہ اولوں کی ایک نارمل شکل ہے-
 

image


اولوں کی اس شکل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شدید ترین طوفان کی صورت میں برف کے گولے ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جڑ جاتے ہیں کہ وہ کناروں سے ایک دوسرے سے پیوست ہو جاتے ہیں اس لیے ایسی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور جب زمین کی طرف بڑھتے ہیں تو تیز ہوا ان کو ایک ڈسک اور کناروں کی شکل دے کر ستارہ نما بنا دیتی ہے-

جبکہ اس حوالے سے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ خدا نے ان اولوں کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ گھروں تک محدود رہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: